ETV Bharat / state

ممبئی: ملاڈ علاقے سے متعدد کورونا مثبت مریض لاپتہ - کورونا متاثرین

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مضافاتی علاقے ملاڈ میں کورونا مثبت پائے جانے والے 70 مریض لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے محکمہ بی ایم سی نے ممبئی پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

کورونا مثبت مریض لاپتہ
کورونا مثبت مریض لاپتہ
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 8:40 PM IST

ملاڈ علاقے میں کورونا مثبت پائے جانے والے 70 مریضوں کے لاپتہ ہونے سے محکمہ بی ایم سی اور ممبئی پولیس کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے تا ہم ان کی تلاش کے لیے ممبئی پولیس سرگرم ہے۔

کورونا مثبت مریض لاپتہ

ممبئی پولیس لاپتہ کورونا مریضوں کی تلاش تیزی سے کر رہی ہے تا کہ ان کی وجہ سے کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ نہ ہو۔

ممبئی پولیس ترجمان پرانئے اشوک نے بتایا کہ بی ایم سی کی جانب سے انہیں کورونا مثبت پائے جانے والے مریضوں کی فہرست دی گئی ہے جس میں مریضوں کی تفصیلات موجود ہیں چونکہ وہ سارے مریض بی ایم سی کی پہنچ سے باہر ہیں اس لیے اب ممبئی پولیس ان کی تلاش کرے گی۔

واضح رہے کہ ممبئی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ کافی فکر مند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.