ملک کے صنعتی دارالحکومت ممبئی میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب شدید بارش ہوئی جس کے سبب مختلف علاقوں میں پانی بھر گیا، نیز چیمبور میں دیوار گرنے اور دیگر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ این ڈی آر ایف کی جانب سے راحت رسانی کام جاری ہے۔
دیوار گرنے کے تعلق سے فائر بریگیڈ عملہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مٹی کے تودے گرنے (لینڈ سلائیڈنگ) کے بعد پہاڑی پر واقع کچھ مکانات پر ایک کمپاؤنڈ کی دیوار گرنے کے نتیجے میں اب تک 22 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
واضح رہے کہ موسلادھار بارش کے سبب لوکل ٹرین سروس کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر بھی گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل پڑا ہے۔