یہ حادثہ گذشتہ شام کو پیش آیا، جس میں دو ہلاک جب کہ ایک شخص لاپتہ ہے۔
جمعہ کے روز گھاٹ کوپر علاقے کی ایک فیکٹری کے چوتھے فلور پر آگ لگ گئی، جہاں 15 سے زائد فائر ٹینڈر پہنچ گئے۔
ڈپٹی چیف فائر آفیسر وجئے کمار پانیگرہی نے کہا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ آپریشن جاری ہے۔
آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تاہم ، اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔