اس دوران بی جے پی کے رکن اسمبلی مہاراشٹر کے وزیر آشیش شیلر بھی موجود رہے۔
شاہ رخ خان سیاہ جیکٹ، سادہ سفید ٹی شرٹ اور جینز لباس میں ملبوس تھے۔ انہوں نے نئے اسٹامپ پر مشتمل ایک کتاب کو خود بھی آٹوگراف کیا اور تقریب میں وہاں موجود لوگوں کو خطاب بھی کیا۔ انہوں نے وہاں ریلوے اسٹیشن پر موجود ہونے پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ "میں نے فلموں میں ریلوے اسٹیشن پر بہت سی لڑکیوں کو رومانس کیا ہے لیکن میں اس اسٹیشن پر کبھی نہیں آیا تھا۔ اس لئے مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ جب سے میں نے یہ اسٹیشن دیکھا ہے میں یہاں پر واپس بار بار آؤں گا "۔
خط لکھنے کے عمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ "میرے خیال میں خط لکھنے کے بارے میں ایک خاص رومانویت ہےـ۔ جیسا کہ یہ ٹھیک کہا گیا تھا کہ انٹرنیٹ کی وجہ سے ڈاک کی خدمات بے کار ہوگئیں۔
تاہم انہوں نے شائقین اور لوگوں کو خطوط بھیجنے کی ترغیب دی اور پوسٹل خدمات کے استعمال کو فروغ دینے کے لیےکچھ دلچسپ طریقے شیئر کیے۔
اس واقعے کے بعد اداکار نے پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم کی سربراہی میں اسٹیشن کے باہر جمع ہوئے اپنے مداحوں کو ہاتھ لہرایا اور بوسے دیئے۔