ETV Bharat / state

مدثر رضا: معذوروں کے لیے مشعل راہ

author img

By

Published : Jan 11, 2020, 8:27 PM IST

Updated : Jan 11, 2020, 9:33 PM IST

قدرتی طور پر معذور ہونے کے باوجود جسمانی کمیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی لیکن ان سب کے باوجود اگر کوئی مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے ترقی کی منزلیں طئے کرتا ہے تو وہ اصلی معنوں میں ہیرو کہلاتا ہے۔

Mudassir Raza: A Physically Challenged Social Activist
مدثر رضا: معذوروں کے لیے مشعل راہ

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے رہائش پذیر مدثر حسین شبیر احمد اپنے دونوں پیروں سے معذور ہیں۔ ان والد محترم پاورلوم مزدور ہیں لیکن انہوں نے مدثر رضا کی اچھی طرح سے تعلیم و تربیت کی ہیں۔

مدثر رضا: معذوروں کے لیے مشعل راہ

مدثر رضا نے ابتدائی تعلیم اردو میونسپل پرائمری اسکول سے حاصل کی، بارہویں، گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن شہر کے معروف سٹی کالج سے مکمل کیا جبکہ جرنلزم کی ڈگری مولانا آزاد یونیورسٹی سے حاصل کی اور فی الوقت وہ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔

مدثر رضا کو مالیگاؤں رتن ایوارڈ کے علاوہ دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ سال بطور اکاؤنٹنٹ کام کیا۔ پھر صحافت اور تجارت سے جڑ گئے۔ بعد میں انہوں نے دوسرے معذورین کی مدد کرنے کا عزم کیا اور معذوروں کی اولین تنظیم دیویانگ سوسائٹی کی بنیادی رکھی۔

مدثر رضا بطور صدر دیویانگ سوسائٹی معذوروں کے سماجی، تعلیمی و اقتصادی کاموں کو بخوبی انجام دے رہے ہیں جن میں معذورین کے لیے دستاویزات بنانا، راشن کارڈ، پنشن اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔

انہوں نے نے بتایا کہ گزشتہ عالمی یوم معذور پر دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے معذوروں کے حقوق کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا جبکہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں کارپویشن کےخلاف آئندہ بھی دھرنا آندولن کئے جائیں گے۔

Intro:عصر حاضر میں حضرت انسان نے دنیاوی مصروفیت میں اتنا الجھا ہوا ہے کہ اپنے مسائل و ضروریات زندگی کی وجہ سے خود کو لاغر و معذوری کی کیفیت میں مبتلا کر لیا ہے۔ ایسے پر آشوب دور میں اگر کوئی قدرتی طور پر معذور ہو تو اس پر کیا گزرتی ہو گی۔ اس بات کا احساس صرف ایک معذور ہی سمجھ سکتا ہے۔

اس دور میں ایسے افراد موجود ہیں جو اپنی قدرتی جسمانی کمیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ مدثر رضا معذوروں کیلئے ایک مثال ہیں۔ انھوں نے کبھی اپنی معذوری کو مجبوری نہیں سمجھا اور نہ ہی بیساکھی کے طور پر استعمال کیا۔

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے رہائش پذیر اعلی تعلیم یافتہ نوجوان موثر حسین شبیر احمد اپنے دونوں پیروں سے بچپن سے معذور ہیں۔ ان والد محترم پاورلوم مزدور ہیں لیکن مدثر رضا کی تعلیم و تربیت کا ہمیشہ خیال رکھا۔

مدثر رضا نے ابتدائی تعلیم اردو میونسپل پرائمری اسکول سے حاصل کی۔ بعد ازاں بارہویں، گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن تک کی تعلیم شہر کی معروف سٹی کالج سے مکمل کی۔ موصوف نے جرنالزم کی ڈگری مولانا آزاد یونیورسٹی سے حاصل کی۔ فی الحال موصوف مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔ انھیں مالیگاؤں رتن ایوارڈ اور دیگر اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

موصوف نے بتایا کہ کچھ سال بطور اکاؤنٹنٹ کام کیا۔ پھر صحافت اور تجارت سے جڑ گئے لیکن ایک احساس ہمیشہ دل میں لئے بے چین کرتا کہ اور بھی معذور ہیں اور ان کی مدد کس طرح کی جائے۔ اس جستجو نے موصوف کو معذوروں کے مسائل و حل کیلئے سماجی کاموں کی طرف راغب کیا۔ اس طرح سے معذوروں کی اولین تنظیم دیویانگ سوسائٹی کی بنیادی رکھی گئی۔

مدثر رضا بطور صدر دیویانگ سوسائٹی معذوروں کے سماجی، تعلیمی و اقتصادی کاموں کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ جن میں معذوروں کیلئے دستاویزات بنانا، روشن کارڈ، پینشن اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ موصوف نے بتایا کہ گزشتہ عالمی یوم معذور پر دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے معذوروں کے حقوق کیلئے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا اور مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں کارپویشن کےخلاف آئندہ بھی دھرنا آندولن کا انعقاد کیا جائے گا۔

نوٹ:
ان پٹ گروپ سے مزید تصاویر حاصل کریں
شکریہ

Body:۔۔

Conclusion:۔۔
Last Updated : Jan 11, 2020, 9:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.