ETV Bharat / state

اورنگ آباد: ایم ایس آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال جاری - MSRTC employees suspended

ہڑتال پر بیٹھے مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین یونین اور ریاستی حکومت کے درمیان بدھ کے روز بھی تعطل برقرار رہا۔

ایم ایس آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال جاری
ایم ایس آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال جاری
author img

By

Published : Nov 10, 2021, 1:42 PM IST

مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے مطالبات پر رپورٹ سونپنے کے ہائی کورٹ کے حکم پر سرکار کی جانب سے سہ رکنی کمیٹی تشکیل کرنے کے بعد بھی ہڑتالی ایم ایس آر ٹی سی ملازمین یونین اور ریاستی حکومت کے درمیان بدھ کے روز بھی تعطل برقرار رہا۔

تہوار کے سیزن کے درمیان ہڑتال کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دریں اثنا ریاستی حکومت نے بس خدمات میں خلل کی وجہ سے نجی بسز، اسکول بسز کے ساتھ ساتھ کمپنیوں کی ملکیت والی بسز اور سامان کی گاڑیوں کو مسافروں کو لے جانے کی اجازت دی ہے۔

مزید پڑھیں:

اورنگ آباد ضلع کے تمام ڈپو ملازمین آج مسلسل چوتھے دن ہڑتال پر ہیں۔ احتجاج کرنے والے ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔ کارپوریشن نے اب تک ریاست بھر میں 46 ڈپو کے 350 سے زیادہ ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ انل پرب نے کارکنوں سے ڈیوٹی پر آنے کی اپیل کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.