ETV Bharat / state

MSG College Case ایم ایس جی کالج ہنگامہ آرائی معاملہ، جنتادل سیکولر کے وفد کی ضلع ایس پی شاہجی امپ سے ملاقات

مالیگاؤں میں واقع ایم ایس جی کالج ہنگامہ آرائی معاملہ میں جنتادل سیکولر کے وفد نے ضلع ایس پی شاہجی امپ سے ملاقات کی اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 2:12 PM IST

MSG College Case
MSG College Case
ایم ایس جی کالج ہنگامہ آرائی معاملہ، جنتادل سیکولر کے وفد کی ضلع ایس پی شاہجی امپ سے ملاقات

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں گزشتہ روز ایم ایس جی کالج میں منعقد کریئر گائیڈنس پروگرام کے نام پر مذہبی تشہیر کا الزام لگا کر ہندو تنظیموں کے کچھ افراد نے نعرے بازی کی اور ہنگامہ برپا کرتے ہوئے پروگرام کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد کیمپ پولیس نے پروگرام کے منتظمین اور کالج کے پرنسپل وغیرہ پر مقدمہ درج کرلیا۔ جب کہ اس معاملے کے فوراً بعد ناسک کے رابطہ وزیر و مالیگاؤں آؤٹر حلقہ کے رکن اسمبلی دادا بھوسے موقعہ واردات پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران سے میٹنگ کی۔

18740840ایم ایس جی کالج ہنگامہ آرائی معاملہ، جنتادل سیکولر کے وفد کی ضلع ایس پی شاہجی امپ سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں:

وہیں اس سلسلے میں جنتادل سیکولر کے جنرل سیکرٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی نے ضلع ایس پی شاہجی امپ سے ناسک میں ملاقات کی۔ اور ایم ایس جی کالج میں رونما ہونے والی واردات کی مکمل تفصیل پیش کی۔ اور ایک مطالباتی مکتوب دیتے ہوئے اس معاملے کی مکمل تفتیش کا مطالبہ کیا۔ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ان افراد پر کارروائی ہونا چاہیے جو لوگ وزیر کے کہنے پر وہاں گئے تھے اور ہنگامہ برپا کیا۔ اپنے بیان میں مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ کریئر گائیڈنس پروگرام کو مذہبی تشہیر کا نام دے کر شہر کے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے شہریان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندو مسلم بھائی چارگی اور پرامن طریقے سے زندگی بسر کریں اور پولیس انتظامیہ بھی قصور وار افراد پر کارروائی کریں، کیونکہ ایسے واقعات ماضی میں ہوچکے ہیں۔ ایک سازش کے تحت دو مذاہب کے درمیان نفرت پیدا کرکے شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی جاچکی ہے۔ واضح رہے کہ مستقیم ڈگنیٹی کی باتوں کو بغور سننے کے بعد ضلع ایس پی شاہجی امپ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اس معاملے کی تفتیش ابھی جاری ہے کسی کا دل نہیں دکھایا جائے جو قصور وار پایا جائے گا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.