ETV Bharat / state

امراوتی تشدد پر سید امتیاز جلیل نے ناراضگی کا اظہار کیا - امراوتی تشدد پر ناراضگی کا اظہار

مہاراشٹر کے اورنگ باد مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے امراوتی تشدد پر ناراضگی کا اظہار کیا اور پورے واقع پر بی جے پی کو ذمہ دار قرار دیا۔

امراوتی تشدد پر سید امتیاز جلیل نے ناراضگی کا اظہار کیا

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 7:06 PM IST

مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے امراوتی واقع پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی ذمہ دار بھارتی جنتا پارٹی ہے۔ پہلے دن جب تشدد ہوا تھا تو اسی وقت مجلس کی طرف سے کہا گیا تھا کہ اس کی باریکی سے جانچ کی جانی چاہیے اور جو بھی اس کے پیچھے ہے، اس پر سخت قانونی کاروائی ہونی چاہیے لیکن ہمارے مُلک میں یہ بہت غلط بات ہے کہ پہلے دن تم نے نقصان پہنچایا ہے تو دوسرے دن ہم بھی نقصان پہنچائیں گے۔

امراوتی تشدد پر سید امتیاز جلیل نے ناراضگی کا اظہار کیا

ایم پی امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے اور آپ پولیس کو ہٹا دیجئے اور اپنے کارکنان کے ہاتھ میں ہتھیار دیجئے پھر آپ کو جتنا نقصان کرنا ہے کریں۔

ایم پی امتیاز جلیل نے پولیس محکمہ سے کہا کہ اگر امراوتی واقعے کا معاملہ روکا نہیں گیا تو اس کا اثر کئی اضلاع میں ہوگا۔ اس واقعے میں اگر کوئی بھی تنظیم یا کوئی بھی پارٹی کا شخص شامل رہا تو اس پر سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ ساتھ ہی ایم پی جلیل نے کہا کہ اگر امراوتی میں کرفیو لگانے کی نوبت آئی ہے تو اس کی ذمہ دار بی جے پی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھوپال کے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام ہوا رانی کملا پتی

ایم پی جلیل نے کہا کہ تشدد کے دوران کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں امراوتی کے رکن اسمبلی ایک پولیس اہلکار سے جس طرح سے بات کر رہے تھے اس دوران اگر پولیس اہلکار اس سے سختی سے پیش آتے تو بی جے پی رکن اسمبلی کی ایک نہ چلتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.