ETV Bharat / state

اورنگ آباد: ریمڈیسیور انجکشن چوری معاملے میں مزید کارروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : May 4, 2021, 7:26 AM IST

اورنگ آباد شہر میں ریمڈیسیور انجکشن کی چوری کا معاملہ سامنے آیا تھا، پولیس نے اس معاملے میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن رکن پارلیمان جلیل نے اس پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے ریمڈیسیور انجکشن چوری معاملے میں ملوث مزید افراد کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اورنگ آباد: ریمڈیسیور انجکشن چوری معاملے میں مزید کارروائی کا مطالبہ
اورنگ آباد: ریمڈیسیور انجکشن چوری معاملے میں مزید کارروائی کا مطالبہ

اورنگ آباد میں کورونا کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور عوامی نمائندوں نے میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے ریمڈی سیور انجکشن کی کالا بازاری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس کی کارروائی پر بھی سوال اٹھائے۔

دراصل اورنگ آباد میں ہر پیر کو اعلی سرکاری حکام اور عوامی نمائندوں کی کورونا وبا کو لے کر جائزہ میٹنگ ہوتی ہے۔

ایم آئی ایم رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ریمڈیسیور انجکشن کی کالا بازاری کو روکنا ضروری ہے تاکہ ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کی جا سکے۔

اورنگ آباد شہر میں ریمڈیسیور انجکشن چوری معاملے میں پولیس نے آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن رکن پارلیمان جلیل نے اس پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے ریمڈی سیور انجکشن چوری معاملے میں ملوث مزید افراد کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اورنگ آباد مہا نگر پالیکا کے کووڈ کیئر سنٹر میلٹرون کے دوائی اسٹور سے 48 ریمڈیسیور انجکشن کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی، ان 48 انجکشن کی قیمت 31 ہزار کے قریب بتائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.