اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پسیا دیو روڈ پر چلتی گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے سبب اچانک آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ کے عملہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تفصیل کے مطابق مہندرا جیپ پیسا دیوی روڈ پر موجود ویشالی دھابہ کے قریب اچانک آگ لگ گئی۔ گاڑی سے دھواں نکلتا دیکھ ڈرائیور نے فوری گاڑی راستے کے سائیڈ میں روک دی۔ چیف فائر آفیسر آر کے سرے کی رہنمائی میں فائر بریگیڈ کے ایلکاروں نے آگ پر قابو پانے کی مشقت شروع کر دی لیکن جب تک جیپ پوری طرح سے جل کر راکھ ہو گئی ، گاڑی کو اچانک آگ لگنے کی وجہ سے راستے میں ٹرافک پوری طرح سے متاثر رہی ۔سڈ کو ائیم آئی ڈی سی پولس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کرائی ۔
پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کرائی گئی۔گاڑی کو کرین کی مدد سے سڑک سے ہٹائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Nine People Killed in Truck Van Collision ممبئی گوا ہائی وے پر ٹرک اور کار میں تصادم میں نو افراد ہلاک
جس وقت گاڑی میں آگ لگ گئی تھی اس وقت گاڑی میں ڈرائیو موجود تھا۔ ڈرائیور نے مستعدی دکھاتے ہوئے پہلے گاڑی کو راستے کے ایک کنارے کرکے جلتی ہوئی گاڑی سے باہر آیا۔