ETV Bharat / state

مالیگاؤں: سماجی تنظیموں کی جانب سے جہیز مخالف مہم کا آغاز - malegaon urdu news

مہاراشٹرا کے شہر مالے گاؤں میں سماجی تنظیموں کی جانب سے جہیز مخالف مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

مالیگاؤں: سماجی تنظیموں کی جانب سے جہیز مخالف مہم کا آغاز

author img

By

Published : Mar 8, 2021, 3:39 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کی سیوک سوسائٹی اور ایم آئی سی بلڈ ڈونر گروپ کی جانب سے گزشتہ روز پیدل مارچ کے ذریعہ جہیز مخالف مہم کا آغاز کیا گیا۔

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی سرپرستی میں یہ مہم شروع کی گئی۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں سیوک سوسائٹی اور ایم آئی سی بلڈ ڈونر گروپ نے جامعتہ الصالحات سے شہیدوں کی یادگار تک پیدل مارچ نکالا۔

سماجی تنظیم سیوک سوسائٹی کے صدر سہیل ماسٹر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کو بتایا کہ آج جہیز کے مطالبے کو لے کر سماج میں بے شمار خواتین پر ظلم و ستم ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جہیز مخالف بیداری مہم کا مقصد جہیز کے طلبگاروں اور جہیز جیسی رسم کو سماج سے ختم کرنا اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنا کہ لوگ جہیز کے نام پر بیٹیوں کو پریشان نہ کریں۔

موصوف نے مزید کہا کہ والدین کو بیٹی کی رخصتی کے وقت یہ حوصلہ دینا چاہئے کہ اگر سسرال میں اس کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوتی ہو تو اس بات کی اطلاع فورا والدین کو دیں۔

سہیل ماسٹر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اب مذہب کے نام پر، مسجد مندر کے نام پر، ہندو مسلم کے نام پر لڑنے سے گزیز کرنا چاہیے۔

اب وقت ہے کہ بیٹیوں کے تحفظ کے لیے لڑائی کی جائے اور جو لوگ جہیز کا مطالبہ کرتے ہیں، انہیں بھیک اور زکوۃ بھی مانگنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سویزرلینڈ میں نقاب پر پابندی

واضح رہے کہ اس جہیز مخالف بیداری مہم کا اختتام شہیدوں کی یادگار پر مفتی محمد عامر یاسین ملک کی دعا کے ساتھ ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.