ETV Bharat / state

کرفیو کے دوران مسجد سے مفت کھانا تقسیم - مسجد جمیل بیگ

ریاست مہاراشٹر کا اورنگ آباد شہر مہمان نوازی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، مسافروں کی مہمان نوازی یہاں کی پرانی روایت رہی ہے۔

کرفیو کے دوران مسجد سے مفت کھانا تقسیم
کرفیو کے دوران مسجد سے مفت کھانا تقسیم
author img

By

Published : Jul 17, 2020, 4:00 PM IST

اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مسجد جمیل بیگ سے کرفیو کے دوران ہزاروں لوگوں کو مفت کھانا مہیا کرایا جاتا ہے۔

کرفیو کے دوران مسجد سے مفت کھانا تقسیم

اورنگ آباد شہر میں کورونا وبا کا قہر جاری ہے، ضلع انتظامیہ نے کورونا پر قابو پانے کے لیے شہر میں نو دن کا کرفیو نافذ کیا ہے۔ ایسے حالات میں علاج کی غرض سے گھاٹی دواخانے میں پھنسے افراد کے لیے مسجد جمیل بیگ، ڈوبتے کو تنکے کا سہارا ثابت ہورہی ہے، اس مسجد سے روز ہزاروں لوگوں کو دو وقت کا کھانا دیا جاتا ہے ، یہ سلسلہ گزشتہ آٹھ سال سے جاری ہے۔ کرفیو کے باوجود لوگ اس بات سے مطمئن ہے کہ مسجد سے ان کے کھانے کا انتظام ہوجاتا ہے۔

اورنگ آباد کے گھاٹی دواخانے کا شمار ریاست کے بڑے اسپتالوں میں ہوتا ہے، اس کے علاوہ شہر میں اسپتالوں کا ایک جال بچھا ہوا ہے۔ اس لیے قریبی اضلاع کے لوگ اورنگ آباد کا رخ کرتے ہیں ، مسجد جمیل بیگ میں تیار ہونے والا کھانا شہر کے بارہ اسپتالوں میں بھیجا جاتا ہے جہاں مستحق اور حاجت مندوں کی حاجت پوری کی جاتی ہے، اس کار خیر پر کرفیو کا اثر ضرور پڑا ہے لیکن چاہ کو راہ کے مصداق حاجت مندوں کی حاجت ضرور پوری ہورہی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.