ETV Bharat / state

PFI Worker Protest in Pune پاکستان کے حق میں مبینہ نعرے بازی، پی ایف آئی کارکنان پر مقدمہ درج

author img

By

Published : Sep 24, 2022, 7:36 PM IST

Updated : Sep 24, 2022, 8:42 PM IST

ملک بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دفاتر میں چھاپہ ماری کے خلاف پونے شہر میں جمعہ کو پی ایف آئی کارکنان نے احتجاج کیا۔ PFI Worker Protest In Pune

پاکستان کے حق میں مبینہ نعرے بازی، پی ایف آئی کارکنان پر مقدمہ درج

پونے: مہاراشٹر کے پونے شہر میں جمعہ کو پی ایف آئی کے دفتر پر چھاپہ ماری کے خلاف پی ایف آئی کارکنان نے احتجاج کیا جس میں مبینہ طور پر پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ پونے پولیس نے بتایا کہ کل پونے ضلع کلکٹر کے سامنے غیر قانونی طریقے سے لوگ جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ اس معاملے 60 تا 70 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کچھ کارکنان کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ PFI Worker Protest In Pune

جمعہ کو پونے کلکٹریٹ کے آفس کے باہر احتجاج کے معاملے میں بنڈاگارڈن تھانے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ ریاض زین الدین سید (عمر 26، شیو نیری نگر کونڈھوا خورد) سمیت 60 تا 70 لوگوں کے خلاف بھدوی 141 143، 145، 147، 149،188،341 ماپوکا 37/1/3 سمیت 135 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پونے پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں پولیس کانسٹبل نوناتھ ڈانگے نے مقدمہ درج کرایا ہے کہ جمعہ کو پونے میں پی ایف آئی آفس پر چھاپہ اور پی ایف آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف پی ایف آئی کارکنان غیر قانونی طریقے سے جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ PFI Worker Protest In Pune

یہ بھی پڑھیں : SDPI on PFI Raid پی ایف آئی کے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، ایس ڈی پی آئی

Last Updated : Sep 24, 2022, 8:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.