ETV Bharat / state

Maharashtra Rain: بارش سے متعلق واقعات میں اب تک 136 افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 24, 2021, 12:17 PM IST

مہاراشٹر میں شدید بارش کے باعث متعدد مکانات تباہ ہو گئے ہیں تو وہیں، پونے ڈویژن سے 84،452 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے کہا ہے کہ رائے گڑھ اور سانگلی اضلاع میں دو مقامات پر لینڈ سلائڈنگ سے اب تک 44 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مہاراشٹر: بارش کے سبب اب تک 136 افراد ہلاک

مہاراشٹرا میں گذشتہ دو دنوں میں بارش سے متعدد لینڈ سلائیڈنگ سمیت 136 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ریاست میں شدید بارش کے باعث مکانات تباہ ہو گئے ہیں تو وہیں، پونے ڈویژن سے 84،452 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

حکام نے کہا ہے کہ رائے گڑھ اور سانگلی اضلاع میں دو مقامات سے لینڈ سلائڈنگ سے اب تک 44 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

رائے گڑھ اور سانگلی ضلع میں دو مقامات سے ملبے سے اب تک مجموعی طور پر 44 لاشیں نکالی گئیں۔

رائے آباد کے ضلع کلکٹر ندھی چودھری نے بتایا کہ ضلع رائے گڑھ میں کل 6 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ موقع پر موجود عہدیداروں اور عملے کے مطابق ملبے تلے تقریباً 50 مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیر اعلیٰ ٹھاکرے نے رائے گڑھ میں ہوئے لینڈ سلائیڈنگ میں جان و مال کے نقصان پر غم کا اظہار کیا اور کلکٹر سے مہاڈ کے مقام پر سیلاب کی صورتحال کے بارے میں بات کی۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پھنسے لوگوں کو نکالنا شروع کردیا ہے۔ ٹھاکرے نے ضلع انتظامیہ کو امدادی کاموں میں تیزی لانے اور سڑکوں کو صاف کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر رائے گڑھ لینڈ سلائڈنگ میں 44 لاشیں برآمد

واضح رہے کہ رائے گڑھ کے سرپرست وزیر ادیتی تتکرے نے بتایا کہ مہاراشٹر حکومت نے مہاد میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے مرکزی حکومت اور فوج سے مدد طلب کی ہے۔

جمعرات کے روز مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ریاست کے رتناگری اور رائےگڑھ اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی میٹنگ کی۔

وزیر اعلی نے اہلکاروں کو چوکس رہنے پر زور دیا۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور فوری طور پر امدادی کاموں کو شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.