ETV Bharat / state

Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے گیارہ سو سے زائد نئے کیسز - مہاراشٹر میں کووڈ کے نئے کیس

بھارت کی کئی ریاستوں میں روزانہ بڑی تعداد میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا 1113 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ new covid cases in Maharashtra

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے گیارہ سو سے زائد نئے معاملے، تین لوگوں کی موت

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 11:00 AM IST

ممبئی: ملک کی کئی ریاستوں میں کووڈ-19 کے کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ دہلی، ممبئی جیسے شہروں میں بڑی تعداد میں نئے کیسز پائے گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 1113 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے مزید تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ معلومات جمعہ کو ہیلتھ بلیٹن میں دی گئی۔ ریاست مہاراشٹر میں نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی اس وبا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 81 لاکھ 59 ہزار 506 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار 492 ہو گئی ہے۔ اس وقت مہاراشٹر میں کووڈ وبا کی وجہ سے اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔ ریاست میں کورونا کے 1,113 نئے کیسز میں سے 209 کیس صرف ممبئی میں ہی متاثر پائے گئے ہیں۔

وہیں بدھ کو مہاراشٹر میں کووڈ-19 کے 1100 نئے کیسز سامنے آئے تھے، جب کہ وبا کی وجہ سے مزید چار مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔ مہاراشٹر میں پائے جانے والے نئے کیسوں میں سے ممبئی میں 234 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور ایک مریض کی موت ہوگئی تھی۔ مہاراشٹر میں کورونا کے معاملات میں تیزی کے پیش نظر، ریاستی حکومت اس وبا کے علاج کے لیے وقف 25 اسپتالوں کو دوبارہ شروع کر دی ہے۔ مہاراشٹر کے طبی تعلیم کے وزیر گریش مہاجن نے کہا کہ کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان ریاست نے کووڈ-19 کے علاج کے لیے طبی تعلیم اور تحقیق کے محکمے کے تحت 25 مخصوص اسپتالوں کو دوبارہ شروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update بھارت میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 65 ہزار سے متجاوز

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.