ضلع انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق کورونا کے نئے معاملوں میں 79 مرد اور 80 خواتین شامل ہیں۔
اورنگ آباد میونسیپل کارپوریشن سے 112 جبکہ ضلع کے دیگر دیہی حصوں سے 47 نئے معاملے سامنے آئے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ کے لئے 1361سواب کے نمونے بھیجے گئے اور جن میں سے 159 لوگوں کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں جب سے کورونا کا انفیکشن پھیلا تب سے لے کر اب تک 4463 لوگ ٹھیک ہوگئے ہیں اور 342 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:اورنگ آباد: مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کا مطالبہ
حال میں اورنگ آباد میں کورونا کے 3303 فعال مریض ہیں جن کا مختلف اسپتالوں اور کووڈ کیئر سینٹروں میں علاج کیا جارہا ہے۔