ETV Bharat / state

Mob lynching in Nasik گائے کا گوشت لے جانے کے الزام میں ناسک میں مسلم نوجوان کی ماب لنچنگ - مہاراشٹر میں ماب لنچنگ

مہاراشٹر کے ناسک میں ایک شخص کو گائے کا گوشت لے جانے کے شک میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ک کے ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اب تک دس لوگوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

mob-lynching-of-muslim-youth-on-suspicion-of-carrying-meat-in-nashik
گائے کا گوشت لے جانے کے الزام میں ناسک میں مسلم نوجوان کی ماب لنچنگ
author img

By

Published : Jun 25, 2023, 8:05 PM IST

گائے کا گوشت لے جانے کے الزام میں ناسک میں مسلم نوجوان کی ماب لنچنگ

ناسک: مہاراشٹر کے ناسک میں ایک شخص کو گاڑی میں گائے کا گوشت لے جانے کے شک میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت عفان عبدالمجید انصاری کے طور پر کی گئی ہے۔ وہیں اس معاملے میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس افسر کے مطابق ماب لانچنگ کی یہ واردات سنار گھوٹی ہائی وے پر پیش آئی ہے۔ پولیس کی ٹیم ملزمین کی گرفتاری کے لیے اطراف کے علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔اب تک دس لوگوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

واردات کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ سنار گھوٹی ہائی وے پر گمبھیرواڑی کے قریب 10 سے 15 نامعلوم افراد نے دو لوگوں کو زبردست مارا پیٹا۔ ناسک پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ناصر شیخ اور اس کا ایک ساتھی عفان شیخ اپنی سوئفٹ کار میں گوشت لے کر ممبئی کی سمت جارہے تھے۔ حملہ آوروں نے الزام لگایا کہ ملزمین گاڑی میں بھینس اور بیل کا گوشت لے جا رہے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گوشت قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ اسے جانچ کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

معلومات کے مطابق تحصیل سنار میں گھوٹی کے قریب کچھ لوگوں نے عفان کی گاڑی کو روک کر اس سے پوچھا کہ گاڑی میں کیا ہے؟ ملزمین نے کار کی تلاشی لی تو گوشت برآمد ہوا۔ اس کے بعد مقتول نوجوان سے پوچھنے لگے کہ یہ کس کا گوشت ہے؟ اس بات پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے متاثرین پر لوہے کی راڈ اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا گیا۔ حملے میں عفان عبدالمجید انصاری بری طرح زخمی ہو گئے جسے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ مقتول کے ساتھی کا بیان لے لیا گیا ہے اور کارروائی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.