ETV Bharat / state

مسلمان حکومت پر کیسے یقین کریں گے؟ - نیشنلسٹ کانگریس پارٹی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے راجیہ سبھا میں تبریز انصاری کا معاملہ اٹھایا جسے جھارکھنڈ کے ایک گاؤں میں بھیڑ نے بے رحمی سے پیٹا تھا جس کی بعد میں موت ہوگئی۔

majeed memon
author img

By

Published : Jun 25, 2019, 11:03 PM IST

این سی پی کے رکن مجيد میمن نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تجویز پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے یہ معاملہ اٹھایا اور اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ ملک میں ماب لنچنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے تبریز انصاری کو زبردستی جے شری رام اور جے ہنومان کا نعرہ لگانے پر مجبور کیے جانے اور اسے پیٹ پیٹ کر مارے جانے کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'اس حکومت میں مسلمانوں کے ساتھ ماب لنچنگ کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ اگر ایسے واقعات ہوتے رہیں گے تو مسلمان حکومت پر یقین کیسے کریں گے۔'

مسلمان حکومت پر کیسے یقین کریں گے؟

مجید میمن نے کہا کہ 'آئین نے لوگوں کو جینے کا حق دیا ہے اور سپریم کورٹ نے کئی مقدموں میں اس کا بندوبست کیا ہے کہ جینے کے حق کا مطلب احترام اور وقار کے ساتھ جینا ہوتا ہے۔ خوشیوں کے ساتھ رہنے کا حق ہے لیکن کیا ملک کے 20 کروڑ مسلمان آج خوش حال طریقے سے رہ رہے ہیں؟'

انہوں نے کہا کہ 'جمہوریت میں سب کو جینے کا حق ہے اور حکومت کا کام ان کی حفاظت کرنا ہے اور اگر حکومت حفاظت نہیں کرے گی تو لوگ کیسے خوش رہیں گے۔ زندگی رہے گی تو خوشحالی اور عزت رہے گی۔'

انہوں نے مشہور نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کی مقبول نظم .. وہ صبح کبھی تو آئے گی .. کے کچھ اشعار پڑھتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملک میں حالات بدلیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.