ETV Bharat / state

'ایم این ایس نے غیر ملکیوں کے خلاف مہم چھیڑ دی' - راج ٹھاکرے

ایم این ایس نے اورنگ آباد میں غیر قانونی طریقہ سے بھارت میں رہ رہے بنگلہ دیشیوں اور پاکستانیوں کو باہر کرنے کی ​​مہم کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے غیر ملکیوں کی معلومات فراہم کرنے والوں کو پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔

mns starts drive to throw Bangladeshis and pakistanis out of India
ایم این ایس نے غیر ملکیوں کے خلاف مہم چھیڑ دی
author img

By

Published : Feb 28, 2020, 1:29 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:40 PM IST

مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے ذریعہ شروع کی گئی نئی مہم میں غیر قانونی طور پر پاکستان اور بنگلہ دیش سے آئے ہوئے لوگوں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنے والوں کو پانچ ہزار روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر نو نرمان سینا کے اورنگ آباد کے صدر سومیت کھنڈیکر نے کہا کہ 23 ​​جنوری کو ممبئی میں نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے علان کیا تھا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان سے غیر قانونی طریقہ سے بھارت میں داخل ہوئے افراد کے خلاف مہم چھیڑی جائے گی اور اب اس کا باضابطہ آغاز کیا گیا ہے۔

ایم این ایس نے غیر ملکیوں کے خلاف مہم چھیڑ دی

نو نرمان سینا کے اورنگ آباد صدر سومیت کھنڈیکر نے دعوی کیا ہے کہ اورنگ آباد میں بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی اور پاکستانی غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا 'جو بھی شخص ہمیں ان لوگوں کی معلومات دیں گا اس شخص کو نو نرمان سینا کی طرف سے پانچ ہزار روپئے کا انعام دیا جائیگا'۔

خیال رہے بھارت میں اس وقت شہریت ترمیمی قانون کو لیکر حالات کشیدہ ہیں۔ ایم این ایس کی جانب سے غیر ملکیوں کے خلاف مہم شروع کرنے سے حالات میں مزید کشیدگی آسکتی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.