ETV Bharat / state

ممبئی کی بدنامی برداشت نہیں کی جائے گی، ایم این ایس کا انتباہ - ایم این ایس کی کنگنا رناوت پر نکتہ چینی

اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹویٹر پر شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت پر تنقید کی۔اس میں انہوں نے ممبئی اور ممبئی پولیس پر بھی تبصرہ کیا۔ ایم این ایس اب شیوسینا کے ساتھ ہی اس ٹویٹر تنازع میں کود پڑی ہے۔

ممبئی کی بدنامی برداشت نہیں کی جائے گی، ایم این ایس کا انتباہ

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 8:55 AM IST

مہاراشٹر نونرمان سینا نے کنگنا رناوت کو متنبہ کیا کہ آپ تشہیر اور سیاست کے لیے بکواس کی باتیں کرسکتی ہیں، لیکن ممبئی شہر کی بدنامی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایم این ایس کے جنرل سکریٹری اکھل چترے نے کنگنا سے کہا کہ ممبئی نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کا واحد محفوظ شہر ہے، جہاں آپ رات میں 3 بجے بلا زیادتی و قتل کے خوف سے باہر نکل سکتے ہیں۔کیوں کہ یہ پاکستان نہیں ہے۔

انہوں نے کنگنا رناوت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آپ تشہیر و سیاست کے لیے جو چاہے کہہ سکتے ہو، آپ کوئی بھی تنازع پیدا کرسکتے ہو۔ کیوں کہ آپ ممبئی میں ہو، پاکستان میں نہیں، یہ ماری ممبئی ہے۔اگر یہ پاکستان ہوتا تو آپ جانتے ہوں گے کیسا سلوک کرنا ہے، کیسے بولنا ہے۔

اکھل چترے نے کنگنا کو مشورہ بھی دیا کہ آپ تشہیر و سیاست کے لیے ممبئی اور ممبئی پولیس کو بیچ میں نہ لائیں، آپ اپنا کام جاری رکھیں۔لیکن ممبئی کی بدنامی کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کنگنا نے ٹوئٹ کرکے شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سنجے راوت نے انہیں ممبئی نہ آنے کی دھمکی دی، کنگنا نے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہےکہ ممبئی میں پی او کے جیسا ماحول بنایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.