ETV Bharat / state

پاورلوم صنعت آگے بڑھے گی تو مہاراشٹر آگے بڑھے گا، رکن اسمبلی رئیس شیخ - ریاست مہاراشٹر

مالیگاؤں میں مقامی سماجوادی پارٹی کی جانب سے پاورلوم پریشد کے عنوان سے ایک مشاورتی اجلاس بنکر لانس(انصار جماعت خانہ) میں منعقد ہوا۔ بھیونڈی سے رکن اسمبلی رئیس شیخ اور سماجوادی پارٹی مہاراشٹر کے کارگزار صدر پرتاب ہوگاڑے نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

پاورلوم صنعت آگے بڑھے گی تو مہاراشٹر آگے بڑھے گا: رکن اسمبلی رئیس شیخ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 5:18 PM IST

پاورلوم صنعت آگے بڑھے گی تو مہاراشٹر آگے بڑھے گا: رکن اسمبلی رئیس شیخ

مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں منعقدہ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پاورلوم صنعت کیلئے تشکیل کردہ جائزہ کمیٹی میں رئیس شیخ اہم رکن ہے۔،کوئی کام کرے یا نہ کرے لیکن ہمیں امید ہے کہ آپ ضرور اس صنعت کی بقاء کیلئے کام کرے گے۔ انہوں نے موجودہ رکن اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب سوال پاورلوم صنعت کو ہو، قوم و ملت کا ہو تو اس وقت اسطرح کی حرکت مکمل طور پر غیر مناسب ہے۔

شان ہند نہال احمد نے کہا کہ حکومت پاورلوم بنکروں کو سوت کی خریداری کیلئے 25 ہزار کا قرض تین سال کی مدت کے لیے بغیر سوت کا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 24 پاورلوم کو چلانے کے لیے چار میٹر درکار ہوتے ہے جس میں اضافی خرچ ہوتا ہے، اسلئے 27 ہارس پاور پلانٹ میں اضافہ کرکے 54 ہارس کے پاور پلانٹ ہونا چاہیئے تاکہ اضافی خرچ سے بنکروں کو کچھ راحت ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں:ائمہ مساجد جمعیت علماء کا تصدیق نامہ دیکھ کرہی چندے کی اجازت دیں: مولانا آصف شعبان

رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ تمام بنکروں کے مشورے کے بعد ہمارا کام اور آسان ہوگیا ہے۔ ہم پوری شدت کے ساتھ پاورلوم صنعت کے مسائلے کو اٹھائے گئے اور حکومت سے لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سی قوموں کو اپنی صنعت کے لیے لڑتے دیکھا ہے، لیکن کچھ خامیاں ہم میں بھی ہے، اسلئے ہمیں وقت کے ساتھ بدلنا ہوگا اور نئے دور کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا پڑے گا۔ انہوں کہا کہ اگر حکومت نے ہمارا ہاتھ تھام تو بھیونڈی اور مالیگاؤں مل کر چائنہ کو پیچھے کردیں گے۔ اور پاورلوم صنعت آگے بڑھے گی تو مہاراشٹر آگے بڑھے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.