ETV Bharat / state

رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا ناگپور اسمبلی ہاؤس کے سامنے مظاہرہ - مجلس اتحاد المسلمین ناگپور

AIMIM Protests in Nagpur: ناگپور میں واقع درگاہ حضرت تاج الدین بابا سے متصل بستی کو توڑنے کی کوشش کے خلاف مجلس اتحاد المسلمین ناگپور کے کارگزار صدر عبدالغفار قادری اور رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی قیادت میں مجلس کے کارکنان نے ناگپور اسمبلی ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا ناگپور اسمبلی ہاؤس کے سامنے مظاہرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 2:27 PM IST

رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا ناگپور اسمبلی ہاؤس کے سامنے مظاہرہ

ناگپور: ناگپور دگوری علاقے کی مشہور درگاہ حضرت تاج الدین بابا سے متصل بستی گذشتہ کئی برسوں سے آباد ہے۔ مذکورہ بستی کو ناگپور انتظامیہ کی جانب سے توڑنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ اس وقت مجلس اتحاد المسلمین ناگپور کے کارگزار صدر عبدالغفار قادری کی رہنمائی میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی قیادت میں مجلس کے کارکنان نے اس علاقے سے ایک پیدل ریلی نکالی۔ مہاراشٹر کے سرمائی ناگپور اسمبلی اجلاس کے دوران ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس برسوں پرانی غریب بستی کو توڑنے کی بجائے انصاف کے ساتھ انہیں ان کے مالکانہ حقوق دیے جائیں۔

رکن اسمبلی مفتی محمد محمد قاسمی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت کے جی آر اور قانون کے مطابق اس بستی کو اکھاڑنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔ جبکہ انہوں نے حکومت کے متعلقہ محکموں کے آفیسران کو انصاف کے تقاضوں پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔ وہیں احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کرلیا اور پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بی ایم سی اسکولوں میں پربھو شری رام کے نام سے مضمون مقابلے پر سماجوادی پارٹی کا اعتراض

جہاں ناگپور انتظامیہ کے مختلف محکموں کے آفیسران پہنچ کر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی باتوں کو سننے کے بعد اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اس قدیم بستی اور درگاہ حضرت تاج الدین بابا سے متصل بستی کو بے گھر کرنے کی بجائے انہیں اسی جگہیں پر حکومت کی اسیکم گھر کل آواس یوجنا کے تحت مکانات بنا کر دیئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.