ETV Bharat / state

ممبرا: کورونا پر رکن اسمبلی جتیندر اوہاڈ کا ردعمل

مہاراشٹر میں کورونا وبا کا قہر جاری ہے تو وہیں مسلم اکثریتی علاقہ ممبرا کورونا زیرو مہم کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ممبرا: کورونا کے حوالے سے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڈ کا ردعمل

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 8:09 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریت علاقہ ممبرا میں کورونا مشن زیرو کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں عیدالاضحٰی کے موقع پر احتیاط اور سادگی سے سنبھال لیں توہم کامیاب ہوجائیں گے اس طرح کا اظہار خیال ممبرا کے مقامی رکن اسمبلی اور ریاست ہاوسنگ وزیر جتیندر اوہاڈ نے شہریوں سے اپیل کیا ہے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فی الحال ہاٹ لسٹ میں ضلع تھانے ہے لیکن تھانے میں صرف ممبرا ہے جہاں کافی راحت ہے۔

وفت کی رفتارسے کورونا متاثر مریضوں کی تعداد میں کافی کمی آرہی ایک بار پھر ہمیں رمضان اور عیدالفطر کی طرح متحد ہوکر لڑنا ہوگا اور مہلک مرض کورونا کو شکست دینا پوگا۔

ممبرا: کورونا کے حوالے سے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڈ کا ردعمل

وزیر جیتیندر اوہاڈ نے کہا کہ کورونا شہر میں کم ہے اگرچہ قربانی کے لیے ہم نے کہیں بکرا خریدنے میں، ذبیحہ کرنے اور گوشت تقسیم کرنے میں بھیڑ جمع کیا توشہر کے حالات کورونا کو لیکر خراب ہوسکتے ہے اور ہماری محنت پر پانی پھیر سکتا ہے۔ نیزعیدالفطر کی طرح عیدالاضحیٰ پر بھی صبرو تحمل کا احتیاط کا مظاہرہ کریں۔ مجھے امید ہے کہ ممبرا میں کورونا کیسز اور بھی کم ہوں گے۔'

انھوں نے کہا کہ ابھی کیا حالات ہیں ہم دیکھ رہے ہیں لیکن ہمیں قربانی کے بعد کے حالات کا جائزہ لینا ہے۔ تب تک کے لئے جتنا ہوسکے سماجی دوری برقرار رکھیں۔

کابینی وزیر برائے ہاوسنگ جتیندر اوہاڈ نے کہا کہ مالیگاؤں کے بعد ریاست مہاراشٹر کا ممبرا شہر ہے جو کورونا کو شکست دینے جارہا ہے۔ تو اس میں کسی کا اہم رول نہیں بلکہ ممبرا کی عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر: بارہویں کے نتائج کا اعلان، 90.66 فیصد طلبا کامیاب

عوام نے حالات کا مقابلہ کیا احتیاط برتی ہماری اور پولیس کی ڈانٹ بھی سنی، انتطامیہ کے غصہ پر صبر بھی کیا اور نہ جانے کیا کیا برداشت کرنے کے بعد آج یہ نتیجہ سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی کسی ایک کے بس کی نہیں تھی پورے شہر کے ڈاکٹرز اور مقامی انتظامیہ نے دلجوئی سے کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب شروعاتی دنوں میں ممبرا کا نام کافی اجھلا تو ہم فکر مند تھے ہمیں لگتا تھا کہ ایک بار ممبرا میں زرو پکڑا تو یہاں کی گنجان آبادی سے کورونا کا نکلنا مشکل ہوجائے گا، حالات کافی خراب ہوسکتے ہیں، اس بات کو لے کر ہم کافی فکر مند تھے اسی دوران میں خود کورونا مثبت ہوکر اسپتال پہنچ گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.