ETV Bharat / state

Awami Adalat in Malegaon عوامی عدالت میں قوم کے غداروں کو بے نقاب کیا جائے گا

author img

By

Published : Oct 25, 2022, 8:00 PM IST

مالیگاؤں میں 28 اکتوبر کو 'عوامی عدالت' نام سے جلسہ عام کا انعقاد ہوگا جس میں رضوان بیٹری والا پولیس کے رویے اور اور قوم کے ساتھ غداری کرنے والوں کے نام بتائیں گے۔ Case of Malegaon violence

Case of Malegaon violence
عوامی پارٹی کے صدر رضوان بیٹری والا

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں عوامی پارٹی کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس میں عوامی پارٹی کے صدر رضوان بیٹری والا نے دستور بچاؤ کمیٹی کے زیراہتمام 28 اکتوبر کو ہونے والے جلسہ عام کی تفصیلات پیش کی اور 12 نومبر تشدد معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر رضوان بیٹری والا نے بتایا کہ 12 نومبر کو مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں بند کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا جبکہ مذکورہ معاملے میں گرفتار شدگان کی ضمانت پر رہائی 337 دن قید و بند صعوبتیں جھیلنے کے بعد ہوئی۔

عوامی پارٹی کے صدر رضوان بیٹری والا

رضوان بیٹری والا نے بتایا کہ دستور بچاؤ کمیٹی کے زیر اہتمام 28 اکتوبر کو انصار جماعت خانہ گراؤنڈ پر ایک جلسہ عام بعنوان 'عوامی عدالت' کے نام سے منعقد کیا جارہا ہے۔ اس جلسہ عام میں 12 نومبر تشدد معاملے میں پولس کا رویہ اور قوم کے غداروں کے ناموں کو عوامی عدالت میں عیاں کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں رضوان بیٹری والا نے کہا کہ 'آگرہ روڈ پر دس سال میں پہلی دفعہ موجودہ رکن اسمبلی احتجاج کرتے نظر آئے وہ صرف اس لیے کہ میونسپل کارپوریشن الیکشن قریب ہے۔ رضوان بیٹری والا نے موجودہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'آگرہ روڈ کی تکالیف کے لیے روڈ پر کیوں آئے 12 نومبر معاملہ میں کیوں خاموش رہے؟ مفتی اسماعیل نے جن افراد کو بچایا ہے ان کے نام عوام کو بتا دیں ہم شکریہ ادا کریں گے۔ ہم پولیس انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عینک اتار کر سب کو ایک نظر سے دیکھیں۔ Malegaon violence Case

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.