ETV Bharat / state

اقلیتی نوجوانوں کو پولیس بھرتی سے قبل تربیت دی جائے گی: نواب ملک - مہاراشٹر نیوز

ریاست میں اقلیتی نوجوانوں کو محکمہ پولیس میں زیادہ سے زیادہ تقرری کے پیش نظر انہیں بھرتی سے قبل کی تربیت دی جائے گی۔

nawab malik
فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 10:47 PM IST

فی الوقت اس تربیت کے لئے ریاست کے 14 اضلاع میں تربیت حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور جلد ہی باقی اضلاع میں بھی اس کا آغاز کردیا جائے گا۔

نیز کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ریاستی حکومت کی ہدایات کے مطابق راست تربیت بعد میں شروع کی جائے گی۔ یہ اطلاع آج یہاں مہاراشٹر کے اقلیتی امور وزیر نواب ملک نے دی ہے۔

انھوں نےکہا کہ محکمہ داخلہ کی اس سال کے آخر تک ریاست میں 10 ہزارپولیس بھرتی کی تجویز ہے۔ اس بھرتی میں ریاست کے مسلم، عیسائی، بدھ، سکھ، پارسی، جین اور یہودی اقلیتی برادری کے زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو موقع دینے کی غرض سے انہیں قبل ازوقت تربیت دی جائے گی۔

اس کے لیے انہیں عمومی معلومات(جنرل نالج) اور جسمانی ٹیسٹ کی تربیت دی جائے گی۔ اس کے لیےفی الحال مہاراشٹر کے گڈچیرولی، امراؤتی، ناندیڈ، جالنہ، پونے، ایوت محل، پربھنی، شولا پور، اورنگ آباد، بلڈانہ، ناسک، بیڈ اور اکولہ ضلع میں خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔

دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ضلع کلکٹر یا اس ضلع میں ٹرینگ دینے کے لیے منتخب این جی او کے پاس درخواست دینی ہوگی۔

نواب ملک کے مطابق بقیہ اضلاع میں ٹریننگ کے لئے این جی اوز کے سلیکشن کا عمل جاری ہے، اس کے بعد ان اضلاع میں بھی بھرتی سے قبل کی ٹرینگ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

اطلاع کے مطابق ہر ضلع میں 100 امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا اور تربیت میں حصہ لینے والے طلباء کو پولیس بھرتی کے سلسلے میں ضروری عمومی معلومات کے ساتھ جسمانی تربیت دی جائے گی۔

اس کے علاوہ ہر طالب علم کو ٹریک سوٹ اور جوتے کی خریداری کے لئے 1000 روپے ، کتابیں خریدنے کے لئے 300 روپے ، ہر مہینے 1500 روپے کے حساب سے دو مہینے کے لئے 3 ہزار وظیفہ اور ٹریننگ کے دوران روزانہ ناشتہ دیا جائے گا۔ یہ ٹریننگ دو ماہ کے لئے ہوگی۔

ٹریننگ کے لئے ہر ضلع میں تقریبا 5 لاکھ 60 ہزار روپے خرچ کئے جائیں گے اور اس کی فراہمی کا بندوبست کیا گیا ہے۔

نواب ملک نے کہا ہے کہ اگر ضلع میں 30 طلباء تک نے ہی درخواست دی تو بھی ان کو ٹرینگ دینا متعلقہ این جی او پر لازمی کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

’روس نے خود انحصاری کا سبق سکھایا‘

اس کے باوجود اگر ایسا ہوتا ہے تو بھی اقلیتی برادری کے زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو چاہئے کہ وہ اس تربیت سے فائدہ اٹھائیں اور پولیس فورس میں شامل ہونے کی کوشش کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.