ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے دو روزہ دورے پر آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی آج اورنگ آباد پہنچ گئے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ پارٹی کے عہدیدراں اور لیڈروں کی کارگردگی کا جائزہ لیں گے۔
ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے آج صبح یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ایم آئی ایم کے قومی سربراہ اسد الدین اویسی اورنگ آباد کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایم آئی ایم سربراہ کے اس دورے کا مقصد پارٹی کے عہدیداران اور لیڈروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور مستقبل کی حکمت عملی طے کرنا ہے۔
میونسپل کارپوریشن انتخاب سے پہلے ایم آئی ایم سربراہ کے دورے کو کافی اہم مانا جارہا ہے۔ پارٹی کی جانب سے ابھی تفصیلی خاکہ پیش نہیں کیا گیا ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ ایم آئی ایم سربراہ عوامی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔