ETV Bharat / state

مہاراشٹر کے بابلی پروجیکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے - سنٹرل واٹر کمیشن،تلنگانہ

مہاراشٹر کے بابلی پروجیکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے۔سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق یہ دروازے بند کردیئے گئے۔ سنٹرل واٹر کمیشن،تلنگانہ، اے پی،مہاراشٹر کے آبپاشی کے عہدیداروں کی موجودگی میں یہ دروازے بند کئے گئے۔

مہاراشٹر کے بابلی پروجیکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے
author img

By

Published : Oct 29, 2019, 3:16 PM IST

مہاراشٹر کے بابلی پروجیکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے۔سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق یہ دروازے بند کردیئے گئے۔سنٹرل واٹر کمیشن،تلنگانہ، اے پی،مہاراشٹر کے آبپاشی کے عہدیداروں کی موجودگی میں یہ دروازے بند کئے گئے۔سپریم کورٹ نے قبل ازیں ہدایت دی تھی کہ اس پروجیکٹ کے دروازے 120دن تک کھولتے ہوئے تلنگانہ کے سری رام ساگر پروجیکٹ میں پانی چھوڑا جائے۔ہر سال اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے یکم جولائی کو اس کے دروازے کھولتے ہوئے پانی کو سری رام ساگر پروجیکٹ میں چھوڑا جاتا ہے اور 28اکتوبر کو اس کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں۔اس طرح جملہ 120دن یہ دروازے کھلے رکھے جاتے ہیں۔ مہاراشٹر کے دھرم آباد میں یہ متنازعہ پروجیکٹ2005میں اس وقت کی متحدہ ریاست آندھراپردیش کے سری رام ساگر پروجیکٹ کے 80کیلومیٹر بالائی حصہ میں تعمیر کیاگیا تھا تاکہ 2.80ٹی ایم سی پینے کے پانی کا ذخیرہ کیاجاسکے جس کو اس وقت کی متحدہ اے پی حکومت اور سابق وزیر مدھو یاشکی گوڑ نے مفاد عامہ کی ایک عرضی کے ذریعہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔اس عرضی پر سپریم کورٹ نے ہدایت دی تھی کہ اس پروجیکٹ کے دروازے چار ماہ کے لئے موسم برسات کے دوران کھولے جائیں اور بقیہ 8ماہ اس کے دروازے بند رکھے جائیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.