ETV Bharat / state

بھیونڈی: پانچ خواتین احتجاج کریں گی - تھانہ ضلع

ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی میں شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف شاہین باغ دہلی کی طرز پر جاری ستیہ گرہ 52 ویں دن بھی کچھ تبدیلیوں کے ساتھ جاری ہے۔

بھیونڈی : پانچ خواتین کریں گی احتجاج
بھیونڈی : پانچ خواتین کریں گی احتجاج
author img

By

Published : Mar 21, 2020, 11:36 PM IST

آئین بچاؤ سنگھرش سمیتی تھانے ضلع کے ذمہ داروں نے مشترکہ طور پرفیصلہ کیا کہ شاہین باغ میں احتجاج جاری رہے گا۔

بھیونڈی : پانچ خواتین کریں گی احتجاج

لیکن ملک میں پھیلے کورونا وائرس کے سبب 31مارچ تک مظاہرے کے مقام پرصرف پانچ خواتین علامتی طور پر اپنا احتجاج جاری رکھیں گی۔

تاکہ احتجاج بھی جاری رہے اور وائرس کا خطرہ بھی نہ رہے۔مظاہرہ گاہ میں صاف صفائی، جراثیم کش اودیات کا چھڑکاؤ اور حکومت کی جانب سے دی گئی سبھی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔

اس میٹنگ میں بھیونڈی کے ساتھ کلیان،ممبرا، ممبئی اور دیگرعلاقوں کے ذمہ دارشامل تھے۔ ملک کے تازہ حالات کی روشنی میں آئین بچاؤ سنگھرش سمیتی کے کنوینر ایڈوکیٹ کرن چنے،کامریڈ وجے کامبلے،محمد علی،مفتی حذیفہ قاسمی،مولانا اوصاف فلاحی،تنظیم شیخ،جاوید فاروقی،شمیم انصاری،شاداب عثمانی، طہہ قریشی(ممبئی)،ایڈوکیٹ آفتاب انصاری(ممبئی)،ڈاکٹر شیلجہ (ممبئی)،رمیض فالکے(کلیان)،غفار شیخ کلیان،ڈاکٹر چیتنا دکشت(ممبرا)کے ساتھ دس سے بارہ ذمہ داروں نے ملک کے تازہ حالات کی روشنی میں غور و فکر کیا۔

جس کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کے درپیش خطرات کے پیش نظر ہم شاہین باغ کااحتجاج جاری رکھیں گے لیکن یہ احتجاج صرف پانچ خواتین پر مشتمل ہوگا۔31 مارچ تک ہم اسی طرح احتجاج کریں گے۔اس کے بعد حالات معمول پر آتے ہیں پوری شدت کے ساتھ اس سیاہ قانون کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.