ETV Bharat / state

Road Accident in Maharashtra بلڈانہ سڑک حادثے میں متعدد افراد ہلاک - Road Accident in buldhaana

ریاست مہاراشٹر کے بلڈانہ کے ایک علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرک کو مزدوروں کو کچل دیا جس کے باعث متعدد افراد ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بلڈانہ سڑک حادثے میں متعدد افراد ہلاک
بلڈانہ سڑک حادثے میں متعدد افراد ہلاک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 2, 2023, 10:46 AM IST

Updated : Oct 2, 2023, 11:45 AM IST

بلڈانہ: ضلع کے ملکاپور تا ناندورا روڈ پر قومی شاہراہ نمبر 6 پر آج صبح 5.30 بجے ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ مورگڈ تعلقہ چکھلدرہ کے 10 مزدور جو سڑک پر کام کرنے کے لیے ناندورہ گئے تھے۔ ہائی وے کے کنارے ایک جھونپڑی میں سو رہے تھے۔ صبح ساڑھے پانچ بجے آئیشر گاڑی کا ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے انہیں کچل ڈالا۔

اس حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جن کی شناخت 26 سالہ پرکاش بابو جامبھیکر ، پنکج تلشیرام جامبھیکر اور ابھیشیک رمیش جمبھیکر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ سڑک حادثے میں زخمی افراد کو ملکا پور کے سرکاری اسپتال فورا ہی منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج علاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں اس سے پہلے بھی اس طرح کے سڑک حادثات پیش آچکے ہیں جن تیز رفتار گاڑیوں نے ٹہری ہوئی گاڑیوں یا لوگوں کو کچل ڈالا تھا جس میں متعدد افراد کی ہلاکتیں بھی ہوئیں تھی۔

مزید پڑھیں: بھوپال میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 39 افراد زخمی

واضح رہے کہ ملک بھر میں تیز رفتاری سے گاڑی چلانے، نشہ کی حالت میں اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے باعث سڑک حادثات پیش آتے ہیں جن میں عموما ہلاکتیں بھی ہوتی ہیں۔ حالانکہ حکومت کی جانب سے آئے دن سڑک حادثات سے بچنے کے لئے سڑکوں اور ہائی ویز پر ہدایات کے بورڈز لگائے جاتے ہیں۔

Last Updated : Oct 2, 2023, 11:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.