تھانے: مہاراشٹر کے الہاس نگر کے شہاڑ علاقے میں واقع سنچری کمپنی میں دوپہر 12 بجے کے قریب اس کمپنی کے CS2 ڈیپارٹمنٹ میں ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ اس میں پانچ مزدوروں کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ میں کئی کارکنان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ زخمی کارکنوں کو سنچری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ابھی تک اس دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
اس دھماکے میں کمپنی میں کام کرنے والے کئی ملازمین زخمی ہوگئے ہیں۔ ان سبھی کو علاج کے لیے سنچری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریسکیو اور ریلیف کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ دھماکے کے بعد جائے وقوع پر کمپنی کے کئی ملازمین کے پھنسنے ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا اتنا شدید اور خوفناک تھا کہ تانجی نگر، شاہد گاوتھان، گلشن نگر، شاہد پھاٹک، دھوبی گھاٹ، شیو نیری نگر کے علاقے میں مکانات لرز اٹھے۔ دھماکے کی آواز سن کر لوگ جائے وقوع کی طرف دوڑ پڑے۔ فی الحال پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقعے پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:این آئی اے نے گواہان کے بیانات کے اندراج کا اختتام کیا
سینچری مہاراشٹر کے الہاس نگر میں واقع ایک کمپنی ہے۔ دوپہر بارہ بجے کے قریب اس کمپنی میں اچانک دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے چند لمحوں بعد آگ کمپنی کے دیگر حصوں تک پھیل گئی جس کی وجہ سے کارکنوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دھماکے میں پانچ مزدور ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں کی تعداد ابھی معلوم نہیں ہے۔ دھماکے کی آواز سے آس پاس کے لوگ بھی گھروں سے باہر نکل آئے۔