ناسک: مہاراشٹر کے شرڈی-ناسک شاہراہ پر پاتھرے کے قریب ایشانیشور مندر کے قریب ایک پرائیویٹ بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر ہو گئی۔اس دلدوز سڑک حادثے میں دس لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس دلدوز سڑک حادثے کے بعد ناسک قومی شاہرای کے قریب گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑگئی۔اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق مسافر بردار بس ممبئی سے شرڈی آنے والی پرائیوٹ بس مال بردار ٹرک کے درمیان بھیانک ٹکر ہوگئی۔
بتایا گیا ہے کہ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ موقع پر ہی کئی ہلاک ہوگئے۔ اس واقعہ کی اطلاع پا کر مقامی تھانے کی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور حالات کو قابو پانے میں کرنے کی کوشش کی۔گیس کٹر کی مدد سے بس کے ایک حصے کو کاٹ کر زخمی مسافروں کو باہر نکالا گیا۔ زخمیوں کو نزدگی ہستپال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں متعدد لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Train Skidded in Budgam بڈگام میں ٹرین پٹری سے اتر گئی
پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جاری ہے۔اس واقعے میں اب تک دس لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس نے مزید کہاکہ تفتیش کی جارہی ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کس وجہ سے حادثہ پیش آیا۔مقامی باشنچوں سے بھی اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔شدید طور پر زخمی ہونے والے مسافروں کو دوسرے اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ حالات پر ہماری نظر ہے۔