ETV Bharat / state

بھیونڈی: میٹرو کارشیڈ کی منظوری - maharashtra government

میٹرو فیز پانچ کے کار شیڈ کو لے کر جاری مخالفت کو دیکھتے ہوئے ایم ایم آر ڈی اے اور ریاستی حکومت نے پورے پلان کو منتقل کر منظوری دے دی ہے۔

بھیونڈی: میٹرو کارشیڈ کی منظوری
author img

By

Published : Sep 17, 2019, 11:07 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 10:32 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے تھانے ککرولی تا بھیونڈی کلیان میٹرو کار شیڈ کو بھیونڈی کلیان روڈ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ کار شیڈ پہلے موضع کون گاؤں میں تعمیر ہونا تھا تاہم زمین کو لے کر ہونے والی مخالفت کے سبب ایم ایم آر ڈی اے اسے کلیان روڈ پر واقع گووے ناکہ پر منتقل کر دیا ہے۔ ریاستی محکمہ شہری ترقیات نے اس تبدیلی پر اپنی رضا مندی کی مہر لگا دی ہے۔
واضح ہو کہ تھانہ بھیونڈی کلیان 24.9 کلو میٹر میٹرو راستے کے ڈی پی آر کی منظوری ریاستی حکومت نے پہلے ہی دے دیا تھا۔ ’میسرز ڈاپولونیا ایس پی اے‘ اور’میسرز ٹاٹا کنسلٹنگ سرویسیز‘ نامی مشیر کمپنی نے اس راستے کے لئے8416 کروڑ 54 لاکھ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ جس کے تحت تھانے سے کلیان کے درمیان میٹرو روٹ پر 17 اسٹیشن بنانے اور کون گاؤں میں میٹرو کا کار شیڈ بنانے کی تجویز تیار کیا تھا لیکن میٹرو کے کارشیڈ اور اس سے متعلق دیگر خدمات کے لئے ایم ایم آر ڈی اے کو 15 ایکڑ زمین کی ضرورت تھی تاہم مقامی افراد کی مخالفت کے سبب زمین کا حصول ممکن نہیں ہوسکا۔
کون گاؤں کے مکینوں کی زبردست مخالفت کو دیکھتے ہوئے ایم ایم آر ڈی اے نے کون گاؤں میں میٹرو کارشیڈ بنانے کا منصوبہ منسوخ کر دیا تھا۔ مذکورہ منصوبہ بھیونڈی تعلقہ کے 60 گاؤں میں سے بھیونڈی کلیان روڈ پر واقع موضع گووے میں سروے نمبر 93,94,95,96,97,123,128,129,135,178179 کی زمین پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ میٹرو کار شیڈ کو منتقل کرنے کی تجویز کو محکمہ شہری ترقیات نے بھی منظوری دے دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم ایم آر ڈی اے گووے میں میٹرو ریل کار ڈپو سمیت اس سے وابستہ دیگر خصوصیات سمیت کاروباری استعمال کے لئے مال اور تفریح کی دیگر چیزیں بنا کر اپنا خرچ نکالنا چاہتی ہے۔

Intro:Body:

dgsdfsdfsd

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 10:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.