ETV Bharat / state

Nehru Bhawan in Aurangabad: رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے نہرو بھون کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا - نہرو بھون تاریخ کا حصہ بن چکا

اورنگ آباد شہر کی برسوں کی تاریخی سرگرمیوں کو اپنے دامن میں سمیٹنے والا نہرو بھون تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ اب اس کی جگہ ایک میگا کامپلیکس کی تعمیر کا باضابطہ آغاز ہوچکا ہے، اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے نئی عمارت کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ایم پی جلیل کا کہنا ہے کہ نئی عمارت علاقے کی خوبصورتی میں چار چاند لگائے گی۔ Nehru Bhawan in Aurangabad

رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے نہرو بھون کےتعمیری کام کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Apr 15, 2022, 11:08 PM IST

پارلیمانی اجلاس اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے حالیہ عرصے میں شہر سے باہر رہے، ایم پی امتیاز جلیل نے آخر کار نہرو بھون کی تعمیر نو کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے اعلی افسران اور کانٹریکٹر بھی موجود تھے۔ایم پی جلیل نے تعمیر اتی کام کا بغور جائزہ لیا ، سرکاری حکام اور گتہ دار کو مقررہ مدت میں نہرو بھون کی تعمیر نو کو مکمل کرنے کی ہدایت کی میڈیا سے بات چیت کے دوران ایم پی جلیل نے ا مید ظاہر کی کہ نئی عمارت تمام تر جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی اور اس کامپلیکس کی وجہ سے علاقے کا نقشہ بدل جائے گا۔ Construction Work of Nehru Bhawan in Aurangabad

رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے نہرو بھون کےتعمیری کام کا جائزہ لیا

سات ہزار نو سو چودہ اسکوائر میٹر کے رقبے پر نہرو بھون کی نئی عمارت تعمیر ہوگی، اس چار منز لہ عمارت کی پہلی منزل پر شاپنگ کامپلیکس میں بیس دکانیں، دوسری منزل پر تاجروں کے دفاتر، سرکاری دفاتر کے علاوہ آڈی ٹوریئم ،گیسٹ ہاؤس اور کلچرل ہال رہے گا، انڈر گراؤنڈ میں پارکنگ کی سہولت کا انتظام رہے گا۔ میونسپل کارپوریشن نے دکانیں تیس سال کے لیے لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے باضابطہ ہراج کا طریقہ کار اختیار کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: Mahmood Ali over Secretariat Mosques: سکریٹریٹ مساجد کی تعمیر کا کام مضبوطی سے جاری، محمود علی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.