اورنگ آباد شہر میں کورونا وبا کا اثر اب دھیرے دھیرے کم ہونے لگا ہے۔ لاک ڈاؤن کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں۔ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں مسلمانوں نے پورا تعاون کیا، اب عید کی نماز کے تعلق سے بھی کورونا گائیڈ لائن کا خیال رکھا گیا تو حالات جلد از جلد قابو میں آسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے کیا۔ انہوں نے علما و اکابرین کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہا۔
اجلاس میں پولیس کمشنر نکھل گپتا نے بھی خطاب کیا اور حکومت کے احکامات سے علما کو واقف کروایا۔ اس موقع پر علما و اکابرین نے ضلع انتظامیہ کو یقین دلایا کہ 'عید کی نماز کے معاملے میں کورونا گائیڈ لائن کا پورا خیال رکھا جائے گا اور اس وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا'۔