ETV Bharat / state

مالیگاؤں: عیدالاضحیٰ کے پیش نظر انتظامیہ کی مختلف تنظیموں کے ساتھ میٹنگ

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 5:27 PM IST

آج شہر مالیگاؤں میں عیدالاضحیٰ کے پیش نظر مقامی پولیس انتظامیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ مختلف تنظیموں ہوئی۔ یہ میٹنگ پولیس کنٹرول روم میں منعقد کی گئی۔

meeting held about eid ul adha in police control room malegaon
عیدالاضحیٰ کے متعلق مشترکہ تنظیموں کی اہم میٹنگ

اس موقع پر مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیشِ نظر شہر میں صاف صفائی اور نظم و نسق کی صورتحال سمیت دیگر کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس تعلق سے کل جماعتی تنظیم کے صدر مولانا عبدالحمید ازہری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر عوامی تقاریب پر وقتی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حالات کے پیش نظر قربانی کرنا بھی دشوار ترین مرحلہ بن گیا ہے۔ لیکن چونکہ قربانی ایک اہم عبادت ہے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل جانور کی قربانی ہے جس کا کوئی بدل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان سادگی کے ساتھ عیدالاضحٰی کا تہوار منائیں اور دینی مدارس کا خصوصی خیال رکھیں۔

مولانا عبدالحمید ازہری نے کہا کہ اس سال میونسپل کارپوریشن عارضی سلاٹر ہاؤس کا نظم نہیں کرے گی۔ جس سے ماضی میں کم وقت میں صاف صفائی کا کام ہو جاتا تھا۔ موجودہ صورت حال میں کل جماعتی تنظیم کارپوریشن سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ صاف صفائی کا ایسا نظم کرے کہ قربانی کے جانور کا فضلہ آبادی سے دور پھینکا جائے۔ شہر میں گندگی اور غلاظت نہ پھیلے اس بات کا خاص خیال رکھیں۔

meeting held about eid ul adha in police control room malegaon
عیدالاضحیٰ کے پیش نظر مقامی پولیس انتظامیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ مشترکہ تنظیموں کی میٹنگ

انہوں نے پولیس انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس بیچ کے لوگوں کی بات کو سن کر پالتو جانوروں پر کارروائی کرتی نظر آرہی ہے۔ جس سے پولیس محکمے کی شبیہ خراب ہورہی ہے۔ اس لئے پولیس انتظامیہ بیچ کے لوگوں کا تعلق ختم کریں اور شہریان کے ساتھ بھائی چارگی کا معاملہ رکھے۔ جبکہ ضلع ایس پی سچن پاٹل نے ملت اسلامیہ کو پولیس انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی پرخلوص مبارکباد پیش کی اور اس میٹنگ کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سماجی فاصلہ کا لحاظ کرتے ہوئے صفائی کا خاص خیال رکھیں اور قربانی کے بعد جانوروں کے فضلہ کو رہائشی علاقوں سے باہر لے جاکر پھینکنے کا انتظام کریں۔ تاکہ اس سے برادران وطن کی کسی طرح سے دل آزاری نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کی جانب سے اضافی بندوست کیا گیا ہے اور شہریان سے اپیل کی ہے کہ حکومت جن مویشیوں کی اجازت دی ہے اسی کی قربانی کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.