ETV Bharat / state

بھیونڈی: عاشق کے ساتھ اپنے ہی گھرمیں چوری - میڈیکل طالبہ

ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں ایک میڈیکل طالبہ اور اس کے عاشق کو چوری کی واردات انجام دینے کے الزام میں گرفتارکیا گیا جبکہ پولیس نے ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

medical Student and lover held in Bhiwandi in theft case
بھیونڈی: عاشق کے ساتھ ملکر طالبہ نے خود کے مکان میں کی چوری
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 7:57 PM IST

بھیونڈی میں طالبہ اور اس کے عاشق کی جانب سے سنسنی خیز انداز میں چوری کی واردات انجام دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھیونڈی: عاشق کے ساتھ ملکر طالبہ نے خود کے مکان میں کی چوری

پولیس کے مطابق ملزمین کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راجکمار شندے کے مطابق بی ایچ ایم ایس میں سال اول کی طالبہ طالبہ نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے ہی گھر میں چوری کی واردات کو انجام دیا۔

دھولیہ کی رہنے والی طالبہ کے عاشق نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر تقریباً 13 لاکھ مالیتی زیورات اور نقدی چوری ککرکرے فرار ہوگیا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا اور واردات کا پردہ فاش کردیا۔

بھیونڈی شہر کے کامت گھر میں واقع اشٹی ونائک بلڈنگ میں دن دہاڑے دروازے کو نقلی چابی سے کھول کر الماری میں رکھے ہوئے تقریباً 13 لاکھ 21 ہزار روپئے مالیتی سونے و چاندی کے زیورات اور نقدی کو چوری کرلیا گیا تھا۔ چوری کی واردات کے بعد سورنا سینگرکر نامی خاتون نے نارپولی پولیس میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ جس کے بعد تحقیقات کے دوران پولیس ٹیم نے دھولیہ سے دو ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر راجکمار شندے نے بتایا کہ لاک ڈاون کے دوران ہونے والی اس چوری کے بعد پولیس کو گھر کے کسی فرد کے واردات میں شامل ہونے کا شبہ تھا۔ تحقیقات کے دوران گھر کے تمام افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی جبکہ پولیس نے تفتیس کے دوران بی ایچ ایم ایس کی طالبہ کے جوابات سے مطمئن نہیں تھی اور جب سختی کی گئی تو طالبہ نے عاشق کے ساتھ ملکر چوری کی واردات انجام دینے کا اعتراف کرلیا۔ طالبہ کی نشاندہی پر پولیس نے دھولیہ کے دیوپور سے پرتیک لالے اور ہیمنت سودانے نامی ملزمین کو گرفتار کرکے مسروقہ مال کو برآمد کرلیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.