ETV Bharat / state

میڈیا شفایاب مریضوں کی تعداد بھی بتائے: جتیندر اوہاڑ - میڈیا اداروں کو آڑے ہاتھوں

مہاراشٹر کے ریاستی وزیر جتیندر اوہاڑ نے کورونا وائرس کی رپورٹنگ کے تعلق سے میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

میڈیا شفایاب مریضوں کی تعداد بھی بتائے: جتیندر اوہاڑ

author img

By

Published : Jun 15, 2020, 6:23 PM IST

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کو لے کر میڈیا میں بتائے جا رہے اعداد و شمار کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے رہنما اور ریاستی وزیر جیتندر اوہاڑ نے اپنے ایک ٹویٹ میں ناراضگی کا اظہارکیا۔

جیتندر اوہاڑ نے میڈیا اداروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 'مہاراشٹر میں کووڈ 19 مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے لیکن میڈیا یہ اعدادوشمار بتانے کے ساتھ ساتھ 50 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو چکے ہیں، یہ کیوں نہیں بتاتا ہے؟۔‘‘

اس طرح کی رپورٹنگ کو ایک بڑی سازش قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'مہاراشٹر میں کورونا کا پہلا مریض ملنے کے بعد آج تک ایک لاکھ مریضوں کی تعداد خاص طور پر بتائی جا رہی ہے لیکن اس میں سے 50 ہزار شفایاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں، یہ جان بوجھ کر نہیں بتایا جاتا۔ یہ نہ صرف ایک بیہودگی ہے بلکہ ایک بڑی سازش بھی ہے۔ گجرات میں مرنے والوں کی تعداد بھی تو بتاؤ!‘‘

واضح رہے کہ مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ جبکہ ان میں سے 50 ہزار مریض شفایاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ روز تک کووڈ-19 مریضوں کی تعداد 107958 پہنچ چکی ہے۔ ان میں سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے۔ ریاست میں گزشتہ کل 1632 مریض شفایاب ہو کر گھروں کو روانہ ہوئے۔ جس کے بعد ریاست بھر میں شفایاب مریضوں کی تعداد 50987 ہو چکی ہے۔ جبکہ 24گھنٹوں میں 3390 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیر صحت راجش ٹوپے کے مطابق ریاست میں حکومت کی جانب سے 55 اور خانگی 42 اسطرح جملہ 97 لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ ابتک 6 لاکھ 57 ہزار 739 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں سے ایک لاکھ 7 ہزار 958 نمونوں کی روپورٹ مثبت آئی ہے۔ ریاست میں 5 لاکھ 87 ہزار 593 افراد کو انکے گھروں پر اور 29 ہزار 641 افراد کو حکومت کے زیر انتظام مراکز پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ریاست میں 1535 کووِڈ-19 مراکز پر 77 ہزار 189 بستروں کا انتظام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.