ETV Bharat / state

مالیگاؤں: میکس اسٹیپ فاؤنڈیشن قرنطینہ سیںٹر سے سماجی کام انجام دے گا - اردو نیوز مالیگاؤں

مالیگاؤں شہر کی اولین این جی او میکس اسٹیپ فاؤنڈیشن کو انتظامیہ کی جانب سے قدوائی روڈ پر واقع قرنطینہ سینٹر کو سماجی کام کاج کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

maxstep foundation gets old quarantine for social work in malegaon
میکس اسٹیپ فاؤنڈیشن قرنطینہ سے سماجی کام انجام دے گا
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 7:47 AM IST

اس تعلق سے این جی او کے چیئرمین رضوان بیٹری والا نے این جی او اراکین کے ساتھ مذکورہ مقام کا جائزہ لیا اور کہا کہ وہ اس جگہ سے شہر کی عوام کے لیے خدمات کا کام انجام دیں گے۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر شہر کی ڈی وائے ایس پی لتا ڈوڈے نے میکس اسٹیپ فاؤنڈیشن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس انتظامیہ فلاحی کاموں کے لئے میکس اسٹیپ فاؤنڈیشن کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ تقریباً آٹھ دہائی قبل جب شہر میں وبائی امراض نے زور پکڑا تھا تب مذکورہ جگہ کو ہی کورنٹائن سینٹر بنایا گیا تھا لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس جگہ کو کبھی اسپتال یا پھر اسکول کے طور پر استعمال کیا گیا، لیکن حالیہ وقت میں یہ عمارت باکل ہی خستہ حال ہوچکی تھی لیکن اب اس این جی او کے اراکین نے اس عمارت کے زریعے شہر کے لوگوں بہتر طبی سہولت دینے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں:

'مہاراشٹر میں یکم مئی سے شروع ہونے والی ویکسینیشن پر سوالیہ نشان'

اس کے علاوہ فاؤنڈیشن کے اراکین کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اس جگہ کو بھی کووڈ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.