ETV Bharat / state

Education Loans to Minority Students: اقلیتی طلبا کو تعلیمی قرض دینے کے لیے اسکیم کی شروعات - Introduction of education loans to minority students

مولانا آزاد ایجوکیشنل لون اسکیم ریاستی حکومت کے ذریعہ نافذ کی جاتی ہے۔ اس کے تحت 5 لاکھ روپے تک کا قرض دیا جاتا ہے۔ تعلیمی قرض کی اس اسکیم کے لیے شرح سود صرف 3 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو کورس مکمل ہونے کے چھ ماہ بعد سے اگلے 5 برسوں میں قرض ادا کرنا ہوگا۔ Introduction of education loans to minority students

اقلیتی طلبا
اقلیتی طلبا
author img

By

Published : Jul 27, 2022, 7:12 PM IST

ممبئی: تعلیمی سال 2022۔23 کا آغاز ہوچکا ہے، مولانا آزاد اقلیتی اقتصادی ترقی کارپوریشن نے ساڑھے سات لاکھ روپے تک کے تعلیمی قرض کی اسکیم شروع کی ہے۔ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے طلباء سے اپیل کی کہ کہ وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔ Introduction of education loans to minority students

دسویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کے بعد ووکیشنل کورسز کرنے والے اقلیتی طبقات کے طلباء اس اسکیم کے اہل ہیں۔ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈاریکٹر نے کہا کہ مرکزی حکومت ڈاکٹر اے۔ پی۔ جے۔ عبدالکلام ایجوکیشن لون اسکیم کے تحت اقلیت برداری سے تعلق رکھنے والے طالب علم 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا تعلیمی قرض دے رہی ہے۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے طالب علم کی عمر 16 سے 32 سال کے درمیان ہونی چاہیے، اور سالانہ خاندانی آمدنی کی حد شہری علاقوں کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار روپے سے کم اور دیہی علاقوں کے لیے 98 ہزار روپے سے کم ہونی چاہیے۔ مولانا آزاد ایجوکیشنل لون اسکیم ریاستی حکومت کے ذریعہ نافذ کی جارہی ہے، اور 5 لاکھ روپے تک کا قرض دیا جاتا ہے۔ تعلیمی قرض کی دونوں اسکیموں کے لیے شرح سود صرف 3 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ طالب علم کورس مکمل ہونے کے بعد چھ ماہ سے اگلے 5 سال میں قرض ادا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:

MECPS Organizes a Program in Bhopal: اقلیتی طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی غرض سے اسکالر شپ تقسیم

اسکیم سے استفادہ کے لیے malms.maharashtra.gov.in پر درخواست دیں۔ مزید معلومات کے لیے ضلع سطح پر مولانا آزاد اقلیتی اقتصادی ترقی کارپوریشن کے دفتر سے رابطہ کریں۔ ضلع سطح کے دفاتر اور اسکیم کے بارے میں معلومات کارپوریشن کی ویب سائٹ https://mamfdc.maharashtra.gov.in پر دستیاب ہے اور اس ویب سائٹ سے آن لائن درخواست بھی دی جاسکتی ہے۔ ریاستی سطح پر کارپوریشن کے دفتر اولڈ کسٹم ہاؤس، فورٹ، ممبئی سے رابطہ کرنے یا نمبر 022-22657982 پر رابطہ کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.