ETV Bharat / state

پاورلوم کارخانے بند: ماسٹر ویورس کی ہنگامی میٹنگ - پاورلوم کارخانے بند

ماسٹر ویورس نے کہا کہ ‘ پاورلوم صنعت کو اگر مندی کی وجہ سے یا اور کسی وجہ سے بند کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے.تو ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا اس بند کی وجہ سے ہمیں کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے.’

پاورلوم کارخانے بند:  ماسٹر ویورس کی ہنگامی میٹنگ

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 6:04 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر مالیگاؤں میں پاورلوم کارخانوں کے بنیادی مسائل کو لیکر 5 نومبر کو رات نو بجے بنکر بیداری کمیٹی کے زیر اہتمام ماسٹر ویورس کی ایک ہنگامی میٹینگ منعقد ہوئی. اس میٹنگ کی صدارت محمد یوسف نیشنل نے کی .

اس میٹنگ میں ماسٹر ویورس نے اپنے مسائل میں بتایا کہ ہم کو پیڑھی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آپکو اگر کاروبار جاری رکھنے ہے تو رکھیں .اگر ہم کاروبار جاری رکھیں تو کچھ بنکروں کی جانب سے بند کروایا جاتا ہے.جوکہ بنکر ہوکر دوسرے بنکر کا نقصان کرتے ہیں.'

ماسٹر ویورس کا کہنا ہے کہ پاورلوم صنعت کو اگر مندی کی وجہ سے یا اور کسی وجہ سے بند کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے.تو ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے ہمیں کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے.جیسے کہ بند کا کرایہ, بجلی بل, مزدوروں کی کھوٹی ہمیں اپنی جیب سے دینا پڑتی ہے.'

انہوں نے کہا کہ' اسکا کوئی مستقل حل نکالا جانا چاہئے ورنہ ہم اس بند میں شامل نہیں رہینگے. ایکسائز ڈیوٹی، بجلی کے مسائل، جی ایس ٹی جیسے مسائل پر ہم متحد ہوکر ان حالات کا مقابلہ کرینگے. '

میٹنگ میں شریک تمام ہی بنکروں و ماسٹر ویورس کی باتوں کو سننے کے بعد محمد یوسف نیشنل نے کہا کہ یہ ایک کاروبار ہے اگر کسی ایک کو نقصان ہوتا ہے تو وہ کسی دوسرے کو بھی وہ کاروبار بند کرنے کیلئے نہیں بول سکتا. نفع اور نقصان پہنچانے والی ذات اللہ رب العزت کی ہے.

اس میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ طئے کیا گیا کہ 10 سے 12 نومبر تک جو کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے.اس پر عمل کرینگے لیکن آئندہ کے لئے بنکروں کی جانب سے بند کا اعلان کیا جاتا ہے تو وہ رضاکارانہ طور پر بند کرسکتے ہیں.

اس میٹینگ میں شامل تمام ہی تنظیموں، ماسٹرویورس و بنکروں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا. محبوب شیخ نے شکریہ کے ساتھ اس میٹینگ کے اختتام کا اعلان کیا گیا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.