گزشتہ شب بائیکلہ علاقے کے مصطفی بازار میں واقع لکڑی کے بازار میں آگ لگ گئی۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کررہی ہے۔
جبکہ دوسری جانب شمالی ممبئی کے ساین علاقے میں واقع سین کولی واڑہ پنجابی کیمپ کی ایک عمارت کے میں آگ لگی۔
کولی واڑہ پنجابی کیمپ کی بلڈنگ نمبر 1 کے گراؤنڈ فلور پر واقع چائنیز ہوٹل میں آگ لگنے سے زبردست مالی نقصان ہوا ہے اور دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی انٹاپ ہل پولیس اور محکمۂ فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیایوں نے موقع پر پہنچ آگ بجھائی۔
فی الحال دونوں مقامات پر آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔