ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں واقع عائشہ نگر سنجری چوک میں دیر رات سلیم ٹیلر کے گھر میں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق 'آگ سے اطراف کے آٹھ گھر متاثر ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ محلے کے نوجوانوں اور سرکردہ افراد نے فائر بریگیڈ عملہ کو اس معاملے کی اطلاع دی۔ مقامی فائر بریگیڈ عملہ نے دو گاڑیوں کو موقع پر فورا روانہ کیا لیکن تب بھی آگ میں کمی نہیں آئی۔
وہیں فائر بریگیڈ عملہ نے مزید اور گاڑیوں کو روانہ کیا اور اطراف کے نوجوانوں کے تعاون سے تقریا ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ لیکن تب تک آگ نے 15 مکامات کو جلا کر خاک کردیا تھا۔
موصول اطلاع کے مطابق 'کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، لیکن ساکنین کا شدید مالی نقصان ہوا ہے۔'
دراصل اس جگہ زیادہ تر مکانات لکڑیوں اور پتروں کے بنے ہوئے تھے، جس کے سبب آگ نے اطراف کے کئی مکامات کو اپنی زد میں لے لیا۔ متاثر مکانوں کے افراد نے اپنے بچوں، قرآن مجید اور گیس سلینڈر کو فورا محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
متاثرین اور محلہ کے سماجی کارکن خورشید نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 'تقریبا 15 مکانات آگ کی زد میں آ گئے تھے۔ لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا ہے اور کئی خاندان بے گھر ہو گئے ہے۔'