اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے شاہ نور میاں درگاہ علاقہ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دکانوں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے سے پورے علاقے میں سنسنی ہھیل گئی۔آتشزدگی اتنی بھیانک تھی دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دیگر دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لی ۔آتشزدگی کے سبب پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول تھا۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی مشقت شروع کردی۔ دکانوں کے شٹر بند ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل تھا۔چند گھنٹوں کی مشقت کے بعد فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا۔
یہ بھی پڑھیں:Jeep Catches Fire چلتی جیپ میں آگ لگنے سے سنسنی پھیل گئی
دمکل کے اہلکاروں نے کہاکہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے۔قیاس آرائی ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہی دکان میں آگ لگی ہے۔دکان کی شٹر توڑ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔اس کی جہ سے آگ نے آس پاس کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لی۔ انہوں نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس واقعے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔دکان اگر کھلی رہتی تو آگ پر جلد قابو پایا جاسکتا تھا۔لیکن۔ان کاکہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی ٹیم بالکل وقت پر پہنچی تھی۔مقامی باشندوں نے بھی آگ پر قابو پانے میں تھوڑی مدد کی۔ مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پینچ کر حالات کا جائزہ لیا۔پولیس نے معاملے کی شکایت درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔