ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں اس سال اچھی بارش ہوئی جس کے بعد اورنگ آباد کا پیھٹن ڈیم 97 فیصد سے زیادہ بھر گیا ہے۔
پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے جائیکواڑی ڈیم کے دو دروازے (10 اور 27) آدھے فٹ تک کھول دیئے گئے ہیں جس کا پانی گوداوری ندی میں جا رہا ہے۔
ضلع انتظامیہ نے ندی کے قریب رہنے والوں کو الٹی میٹم بھی دیا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ جائیکواڑی ڈیم مراٹھواڑہ کا سب سے بڑا ڈیم ہے جو مٹی سے بنا ہے، ڈیم میں پانی کے ذخیرے کی گنجائش 102 ٹی ایم سی ایف ٹی ہے۔
مراٹھواڑہ میں خشک سالی کی وجہ سے پچھلے کئی سال سے مکمل طور پر سوکھا تھا لیکن پچھلے 2 سالوں سے جائیکواڑی ڈیم پر اچھی بارش ہونے کی وجہ سے وہ 100 فیصد بھر رہا ہے۔ جس کے بعد ڈیم کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔