ETV Bharat / state

ممبرا سے ایک اور لاش ملنے سے منسکھ ہیرن معاملہ میں سنسنی خیز موڈ - منسکھ ہیرن

مکیش امبانی کی رہائش گاہ انٹیلیا کے باہر دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کے معاملہ میں روز بروز نئے نئے انکشافات ہورہے ہیں جبکہ آج اس معاملے میں ایک نیا موڑ آیا ہے۔ مہاراشٹر پولس نے بتایا کہ اسکارپیو مالک منسکھ ہیرن کی لاش ممبرا کے ریتی بندر سے برآمد ہوئی تھی جبکہ آج اسی مقام سے ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے۔

Man's body found from same spot where Mansukh Hiren was found dead
ممبرا سے ایک اور لاش ملنے سے منسکھ ہیرن معاملہ میں سنسنی خیز موڑ
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 9:41 PM IST

منسکھ ہیرن کی لاش ملنے کے مقام سے ایک اور لاش ملنے کے انکشاف کے بعد اس معاملہ میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔ لاش کی شناخت ممبرا کے رہنے والے شیخ سلیم عبدل کی حیثیت سے کی گئی۔ اسی دوران منسکھ ہیرن کی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’پانی میں پھینکنے سے قبل وہ زندہ تھے‘۔ سیون اسپتال میں فارنسک میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر راجیش ڈیر کے مطابق میڈیکل رپورٹ کو پختہ ثبوت تصور کیا جاسکتا۔

دوسری جانب انٹیلیا کیس کی تحقیقات میں مصروف قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے معطل پولیس افسر سچن وازے سے مسلسل پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ ایجنسی کو شبہ ہے کہ وازے کے ساتھ مزید افراد بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک ایک افسر نے بتایا کہ ’تفتیش کے دوران وازے کچھ اہم سوالات پر خاموشی اختیار کر رہا ہے‘۔

شیخ سلیم عبدل کی مشتبہ حالت میں لاش ملنے سے معاملہ اور بھی پیچیدہ ہوگیا ہے۔ این آئی اے نے واقعہ کے مقام پر گذشتہ رات جرائم کا منظر دہرایا جس میں سچن وازے کو چلایا گیا جس طرح انٹیلیا کیس میں سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص پی پی ای کٹ پہنے دیکھا گیا تھا۔ این آئی اے کو شبہ ہے کہ وہ شخص سچن وازے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.