ETV Bharat / state

Water Crisis in Konkan مہاراشٹر کالج اور جل فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کوکن خطے میں پانی کے لیے بورنگ کا انتظام

author img

By

Published : May 11, 2023, 5:28 PM IST

مہاراشٹر کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے لیے پانی کا حصول ایک مستقل تشویش ناک مرحلہ ہے۔ کوکن بھی ان ہی علاقوں میں آتا ہے جہاں ہر سال موسم گرما میں پانی کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔ تاہم اب اس کے حل کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

مہاراشٹر کالج اور جل فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کوکن خطے میں پانی کے لئے بورنگ کا کام شروع

مہاراشٹر کالج اور جل فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کوکن خطے میں پانی کے لیے بورنگ کا انتظام

ممبئی: کوکن خطے میں گرمی کے موسم میں پانی کی قلت ہوتی ہے۔ حکومت اور مقامی غیرسرکاری تنظیمیں اس کے لیے سرگرم رہتی ہیں باوجود اس کے پانی کا معاملہ جوں کا توں برقرار ہے۔ خیرالاسلام ہائر ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام مہارشٹر کالج کوکن خطے کے کھيڈ علاقے میں بورنگ کے ذریعہ اس لوگوں کےلیے پانی کا انتظام کیا جارہا ہے جنہیں گرمی کے موسم میں پانی کے لیے دور دراز علاقوں کے چکر کاٹنا پڑتا تھا۔ ڈاکٹر سراج چوگلے مہارشٹر کالج کے پرنسپل ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہم نے پانی کے لیے اس طبقے کا انتخاب کیا ہے۔ جسے واقعی اس کی ضرورت ہے۔ آغاز میں ہم نے ایک بورنگ کے بارے میں سوچا لیکن علاقائی غیر سرکاری تنظیم کے اشتراک سے ہم نے اب تک چار جگہوں پر بورنگ کا کام مکمل کیا اور خوشی اس بات کی ہے کہ اب تک کے اس کام میں ناکامی ہاتھ نہیں لگی، کیونکہ ہر جگہ بورنگ کے بعد ضرورت کے مطابق پانی میسر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ خاص بات یہ ہے کہ غیر سرکاری تنظیم اور کالج انتظامیہ اس کے لیے بلا تفریق مذہب و ملت یہ کام بخوبی انجام دے رہی ہیں۔ اس کام کے لیے کالج نے کالج کی سطح پر کالج سے وابستہ افراد سے اور کالج کی خیرخواہی کرنے والوں سے اپنے رشتےداروں اور جان پہچان والوں سے مالی امداد کی اپیل کی۔ چوگلے کہتے ہیں کہ کہ ہم نے اب تک 162 لوگوں سے یہ رقم اکٹھا کی جب کہ یہ رقم پانچ لاکھ سے زائد ہے۔ اس سے پہلے بھی مہاراشٹر کالج نے ریاست میں سیلاب زدہ علاقوں سمیت کئی ہنگامی صورت حال میں بڑھ چڑھ کر مدد کی۔

سراج چوگلے کہتے ہیں کہ اگر اسی طرح سے دوسرے کالج یا دوسرے ادارے ان علاقوں کے بارے میں سوچیں جہاں سوکھا ہے اور جو پانی کی قلت سے جوجھ رہے ہیں تو یہ دقت ایک حد تک دور ہو سکتی ہے۔ کالج انتظامیہ نے اپنے اُن طلبہ و طالبات اور ایسے لوگوں سے اس بات کی اپیل کی ہے کہ وہ اس کے بارے میں سوچیں، غور کریں اور کالج کی اس مہم میں کالج کے ساتھ مالی تعاون کے ساتھ شانہ بشانہ اور قدم سے قدم ملا کر ساتھ چلیں تاکہ پانی سے جوجھ رہے یہ علاقے پانی کے لیے نہ ترسیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.