ETV Bharat / state

Man Shoots Daughter-in-Law in Thane: ناشتے میں چائے نہ ملنے پر سسر نے بہو کو ماری گولی - تھانے ضلع میں سسُر نے بہو کو ماری گولی

ضلع تھانے میں ناشتے کے ساتھ چائے نہیں دینے پر ناراض سسر نے اپنا سروس ریوالور نکال کر بہو کو گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ Man Shoots Daughter-in-Law in Thane

ناشتے میں چائے نہ ملنے پر سسر نے بہو کو ماری گولی

author img

By

Published : Apr 15, 2022, 1:13 PM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں سسر نے بہو کو گولی مار دی ہے۔ بہو کا قصور صرف یہ تھا کہ اس نے سسر کو ناشتے میں چائے نہیں دی تھی۔ اس معمولی بات پر سسر کو بہت غصہ آیا اور اس نے اپنی بہو پر فائرنگ کر دی۔ جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئی اور اسے زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مہاراشٹر پولس نے میڈیا کے ساتھ یہ معلومات شیئر کی ہے۔ ناراض سسر نے اپنا سروس ریوالور نکال کر بہو کے پیٹ میں گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ تاہم خاندان کے دیگر افراد بہو کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال لے گئے۔ man shoots daughter-in-law for not serving tea with breakfast in Thane

پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کیا اس حملے میں کوئی اور ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق 42 سالہ خاتون کو پیٹ میں گولی لگی ہے اور وہ شہر کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ سینئر انسپکٹر سنتوش گھاٹکر نے کہا کہ 'ملزم کاشی ناتھ پانڈورنگ پاٹل (76) کے خلاف دفعہ 307 (قتل کی کوشش) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے ساتھ ساتھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، حالانکہ اب تک اس کی گرفتاری نہیں ہو پائی ہے؟ اہلکار نے بتایا کہ یہ شکایت ملزم کی دوسری بہو نے درج کرائی تھی اور شکایت کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح تقریباً 11.30 بجے پیش آیا۔

سینیئر انسپکٹر سنتوش گھاٹکر کا کہنا تھا کہ 'ملزم اس وقت غصے میں آگیا جب اس کی بہو نے اسے صبح کی چائے کے ساتھ ناشتہ نہیں دیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ سسر نے اپنا ریوالور نکال کر بہو کے پیٹ میں گولی مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ خاندان کے دیگر افراد نے اسے علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا اور اس کا علاج تاحال جاری ہے۔ انسپکٹر گھٹکر نے کہا کہ پولیس ابھی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے کہ کیا کسی نے اسے اس حملے کے لیے اکسایا تو نہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.