دراصل ممبئی کے کف پریڈ پولیس تھانے میں ٹی وی اینکر نے شکایات درج کرائی تھی کہ ایک نوجوان سوشل سائٹس پر کئی دنوں سے مسلسل انہیں فحش پیغام بھیج رہا ہے۔
مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی۔ سائبر پولیس کی مدد سے مغربی بنگال سے رویندر کمار نام کے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ متاثرہ خاتون اینکر کو ٹی وی چینل پر دیکھا تھا۔ اس کے بعد فیس بک پر بات کرنے کی کوشش کی۔ جب اینکر نے انہیں جواب نہیں دیا تو انہوں نے غصہ میں فحش پیغامات بھیجنے شروع کر دیے۔
اگرچہ متاثرہ نے اپنے شوہر کو اس بارے میں مطلع کیا۔ ملزم نے ان کے شوہر کو بھی نازیبا القابات سے نوازا۔
پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے مزید تفتیش کے ملزم کو پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔