ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں چوری کے الزام میں نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 1:10 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں واقع رمضان پورہ پولیس کی حدود میں پانچ پنجتن چوک سے ملزم عرفان شیخ کو 30 ہزار روپے چھین کر فرار ہونے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

alegaon youth arrested for theft
مالیگاؤں میں چوری کے الزام میں نوجوان گرفتار

کارخانہ مالک کے مطابق عرفان نامی نوجوان دو مہینے قبل ان کے پاؤں پر حملہ کر کے 30 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گیا تھا۔

اس معاملے میں پولیس کو خفیہ جانکاری ملی تھی کہ ملزم عرفان شیخ پانچ پنجتن چوک پر موجود ہے۔ اس کے بعد رمضان پورہ پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی لیکن تب ہی ملزم پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:

ایم این ایس رہنما قتل کیس: ایک شخص گرفتار

رمضان پورہ پولیس عملہ نے خفیہ طور پر تقریباً ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر تک ملزم کا پیچھا کیا اور موقع ملتے ہی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.