ETV Bharat / state

مالیگاؤں: میونسپل کارپوریشن بھاگ نمبر 3 پر خواتین کا احتجاج

شہر مالیگاؤں میں کروڑوں روپے کا بجٹ رکھنے والی میونسپل کارپوریشن عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اب تک ناکام رہی ہے۔

Malegaon
مالیگاؤں: بھاگ نمبر 3 پر خواتین کا احتجاج
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 12:56 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کا سب سے دور دراز اور پسماندہ علاقہ پوارواڑی سروے نمبر 111 میں عوام تمام بنیادی سہولیات سے اب تک محروم ہے۔

بنیادی سہولیات نہ ملنے پر گزشتہ دنوں خواتین نے میونسپل کارپوریشن بھاگ نمبر3 پر احتجاج کیا۔

نمائندہ ای ٹی وی بھارت علاقے کے مسائل کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں سے خاص بات چیت کی۔

مقامی خواتین نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سروے نمبر 111 (پوارواڑی) وارڈ میں صاف صفائی سمیت سڑکوں پر بنے ناجائز تجاوزات، پینے کے پانی کی فراہمی، روڈ گٹر کے مسائل سے کافی پریشان ہے۔

بعدازاں مذکورہ معاملے کو لے کر عوام نے وارڈ کے کارپوریٹر سے کئی مرتبہ شکایت بھی کی۔ لیکن کارپوریٹر نے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش بھی نہیں کی بلکہ یہ کہہ کر بات کو ٹال دیا کہ اس وارڈ کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے اور بھی کارپوریٹر موجود ہیں۔

مالیگاؤں: بھاگ نمبر 3 پر خواتین کا احتجاج

اس سلسلے میں سروے نمبر 111 (پوارواڑی) کے سماجی کارکن لقمان انصاری نے عوام کی پریشانی اور تکالیف کے بارے میں بتایا اور اس وراڈ میں 9 لاکھ کا بجٹ بھی منظور ہوا تھا لیکن کارپوریٹر نے کام کروانے سے انکار کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ کارپوریٹر ٹھیکیدار بھی ہے جس کی وجہ سے وہ کارپوریشن کے افسران پر دباؤ بناکر شروع کام کو بھی رکوا دیتا ہے۔

ان تمام مسائل کے خاتمے اور اپنے مطالبات منوانے کے لیے سروے نمبر 111 (پوارواڑی) کی خواتین نے میونسپل کارپوریشن پربھاگ نمبر3 میں احتجاج کیا۔

اطلاعات کے مطابق اس معاملے میں کارپوریشن کے اعلی افسران نے تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.